برائے اصلاح - تیرے بنا کیا جیون تھا

سیما علی — مارچ 30، 2022 5:36 صبح
بہت شکریہ آپا! سلامت رہیں
بہت ساری دعائیں جیتے رہیے۔۔۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 30، 2022 10:55 صبح
السلام علیکم روفی بھائی
آپ نے انہیں شفیق الرحمان والا روفی تو نہیں بنا دیا نا؟ :)
یاسر شاہ — مارچ 31، 2022 8:06 صبح
پہلے تو بہت بہت شکریہ یاسر بھائی! 😊
دوسری بات یہ ہے کہ دوسروں کے کلام کی بات ہو تو فی الفور کچھ نہ کچھ کہہ دوں لیکن اپنے کلام پر کلام کرنا کافی مشکل کام ہے 😊
پھر بھی جو مجھے سمجھ آتا ہے۔
دل کی دھڑکن مدھم تھی
آنکھوں میں دھندلاپن تھا
ڈوب چلا تھا ہر تارا
اک تری یاد کا روشن تھا
ڈر لگتا تھا بستر سے
جیسے کوئی دشمن تھا
بستر کی ہر سلوٹ میں
اک یادوں کا مدفن تھا
تو ہی نہ تھا جب پہلو میں
کیا جاڑا کیا ساون تھا
میری عمر کا ہر لمحہ
اک بھٹی کا ایندھن تھا
یہی اشعار رکھ لیجیے کچھ تراش خراش کے بعد :
دل کی دھڑکن مدھم تھی
آنکھوں میں دھندلاپن تھا
"آنکھوں میں" کو تبدیل کر دیں - مصرع موتیے کی علامت لگتا ہے -
ڈوب چلا تھا ہر تارا
اک تری یاد کا روشن تھا
"اک تری ...." استثنا کا بیانیہ کچھ کمزور لگ رہا ہے-یوں دیکھیں :
بجھ گئے جب چاند اور تارے
یاد کا دیپک روشن تھا
ڈر لگتا تھا بستر سے
جیسے کوئی دشمن تھا
واہ
بستر کی ہر سلوٹ میں
اک یادوں کا مدفن تھا
اچھا ہے -
تو ہی نہ تھا جب پہلو میں
کیا جاڑا کیا ساون تھا
ٹھیک
میری عمر کا ہر لمحہ
اک بھٹی کا ایندھن تھا
"اک بھٹی "کا بھی مصرف پیدا کریں ،لاوارث سا محسوس ہوتا ہے-
جیون کیا تھا بھٹی تھی
لمحہ لمحہ ایندھن تھا
یاسر شاہ — مارچ 31، 2022 8:07 صبح
آپ نے انہیں شفیق الرحمان والا روفی تو نہیں بنا دیا نا؟ :)
شفیق الرحمٰن صاحب کون ہیں ؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 31، 2022 9:16 صبح
شفیق الرحمٰن صاحب کون ہیں ؟
ہائیں! شفیق الرحمان ۔۔۔ مشہور افسانہ و مزاح نگار

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%DB%8C%D9%88%D9%86-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.117733/page-2