اگر آپ ماننے سے انکار ہی کر دیں تو کون آپ کو روکے گا اگر آپ بضد ہوں کہ بھئی یہاں ایطا ہے تو ہوگا، ہم تو ایسے ہی شاعری کریں گے۔ یوں تو رسائل میں بھی بے شمار اشعار عروض کی خامیوں کے با وجود چھپتے رہتے ہیں۔ اس کی بات اور ہے۔تم جواز کچھ بھی دے سکتے ہو، لیکن اس سے عروضی غلطی جائز نہیں ہو جاتی۔ اور یہاں تمہارے سلسلے میں ایسی شعری مجبوری بھی نہیں ہے۔
تپا دشت ہے، سائباں بھی نہیں ہے
کسی سمت کوئی نشاں بھی نہیں ہے
کیا ہے حوالے یہ دل جسکے ہم نے
وہ ہے پاس پر درمیاں بھی نہیں ہے
مقابل ہے طوفاں سمندر میں لیکن
اٹھایا میں نے بادباں بھی نہیں ہے
پڑی کیوں سبھی کو ہے اپنے سروں کی
قیامت کا جبکہ سماں بھی نہیں ہے
ملے گی کہاں اب اماں سر کو راجا
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے
کسی سمت کوئی نشاں بھی نہیں ہے
کیا ہے حوالے یہ دل جسکے ہم نے
وہ ہے پاس پر درمیاں بھی نہیں ہے
مقابل ہے طوفاں سمندر میں لیکن
اٹھایا میں نے بادباں بھی نہیں ہے
پڑی کیوں سبھی کو ہے اپنے سروں کی
قیامت کا جبکہ سماں بھی نہیں ہے
ملے گی کہاں اب اماں سر کو راجا
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے