علامہ جامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :-
ہست صدائے سر خوانِ کریم - بسم اللہ الرحمن الرحیم
(کریم آقا کے دستر خوان سے اللہ تعالی کے فضلِ کرم کا سایہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ذریعہ نصیب ہوگا)
امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:-
مطلعِ انوار خدائے کریم - بسم اللہ الرحمن الرحیم
(تجلیات ِ ربانی کا مطلع ابرِ رحمت بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے)
حضرت نظامی گنجوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : -
ہست کلیدِ درِ گنجِ حکیم - بسم اللہ الرحمن الرحیم
(حکیمِ مطلق کے خزانہ کی کنجی بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے)