تخلص کا لوچا

فرحان عباس — فروری 20، 2016 12:49 شام
‏@الف عین محمد یعقوب آسی اور تمام دوستوں السلام علیکم.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں فرحاں تخلص رکھتا ہوں لیکن کافی عرصے سے اساتذہ مجھے کہتے رہے ہیں کہ تخلص میں غنا جائز نہیں لہذا میں نے کافی سوچا لیکن کوئی تخلص پسند نہیں آیا اور جو آیا وہ پہلے سے کسی کا تھا. اب گھوم پھر کر میں اپنے نام پر ہی آگیا (فرحان) اب سوال یہ ہے اگر میں آج سے فرحان تخلص اپنا لوں تو کیا پچھلے سارے کلام میں بھی تبدیلی کرنی پڑیگی؟
اور آپ دوست کوئی تخلص بتائیں جو کسی کا نہ ہو شاید مجھے پسند آجائے. شکریہ. :)
ابن رضا — فروری 20، 2016 12:53 شام

غالب کے کلام میں انکا نام اسد بھی بطور تخلص پایا جاتا ہے اور غالب تو ہے ہی۔ اب فیصلہ آپ کا ہوا۔
محمد ریحان قریشی — فروری 20، 2016 12:59 شام
نیا دور ہے کچھ نیا کریں۔
بم یا میزائل تخلص کر لیں یا پھر سوڈیم وغیرہ
فرحان عباس — فروری 20، 2016 1:38 شام
ویسے کیمیکل کیسا رہے گا؟ ‏‎:D‏ ویسے بھی کیمیکل انجینئیرنگ کی ہوئی ہے
یاز — فروری 20، 2016 2:09 شام
ویسے کیمیکل کیسا رہے گا؟ ‏‎:D‏ ویسے بھی کیمیکل انجینئیرنگ کی ہوئی ہے

چلے گا بلکہ دوڑے گا جناب
مثال کے طور پہ تضمین بر شعر مومن خان مومن پیشِ خدمت ہے۔
کیمیکل پاس ہوتا ہے سویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
سید ذیشان — فروری 20، 2016 2:12 شام
نیا دور ہے کچھ نیا کریں۔
بم یا میزائل تخلص کر لیں یا پھر سوڈیم وغیرہ

غالباً آپ جدیدیت کے علم بردار ہیں جو ایسے مشورے دے رہے ہیں۔ :D
سید ذیشان — فروری 20، 2016 2:15 شام
ویسے کیمیکل کیسا رہے گا؟ ‏‎:D‏ ویسے بھی کیمیکل انجینئیرنگ کی ہوئی ہے

تخلص ایسا ہونا چاہیے جو زیادہ سے زیادہ بحور میں فٹ آ سکتا ہو، اس لئے مختصر ہی ہونا چاہیے۔ کیمیکل میکینکل، الیکٹریکل وغیرہم کتنے بحور میں فٹ آتے ہیں آپ خود دیکھ لیں۔
نور وجدان — فروری 20، 2016 2:16 شام
آپ کے نام کے ساتھ تو ۔عباس بھی ہے۔۔اسے تخلص بنا لیں۔۔۔۔۔۔اب مشورے اس لحاظ سے بھی دیے جاسکتے ہیں کہ آپ بتائیں کہ آپ غزل میں کس وزن پر تخلص چاہتے ہیں
احسن۔۔۔حسن ۔مومن ۔۔۔۔۔ اسد۔۔۔۔ فارس ۔۔۔۔۔۔۔جالب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاز — فروری 20، 2016 2:21 شام
تخلص ایسا ہونا چاہیے جو زیادہ سے زیادہ بحور میں فٹ آ سکتا ہو، اس لئے مختصر ہی ہونا چاہیے۔ کیمیکل میکینکل، الیکٹریکل وغیرہم کتنے بحور میں فٹ آتے ہیں آپ خود دیکھ لیں۔
ویسے اسی سے یاد آیا کہ "فِٹ" بھی ایک عمدہ تخلص ہے اور تقریباََ تمام ہی بحور میں فِٹ آ سکتا ہے۔ بلکہ دیکھا جائے تو مِس فِٹ میں فِٹ قرار واقعی فِٹ ہے۔
مثال کے طور پر
ہزار ہا شجرِ سایہ دار رہ میں فٹ
یا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے فٹ
وغیرہ وغیرہ
فرحان عباس — فروری 20، 2016 3:12 شام
ہاہاہاہا.
میں فعلن کے وزن پر تخلص چاہتا ہوں. جیسے قابل، غالب، ساغر، ساحر، اخگر، وغیرہ
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2016 3:17 شام
میں سمجھا لوچا تخلص رکھنا چاہ رہے ہیں.
سید ذیشان — فروری 20، 2016 3:21 شام
ہاہاہاہا.
میں فعلن کے وزن پر تخلص چاہتا ہوں. جیسے قابل، غالب، ساغر، ساحر، اخگر، وغیرہ

فعلن وزن پر تخلص: چیزا، پپّو، ڈیشنگ، وغیرہ
مثال:
پوچھتے ہیں وہ کہ پپّو کون ہے
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا
باقی کی محنت خود کریں۔
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2016 3:27 شام
فعلن ہی رکھ لیں، آج تک کسی نے نہیں رکھا ہو گا.
نور وجدان — فروری 20، 2016 3:28 شام
تابش۔۔۔۔۔۔۔ احمد۔۔۔۔۔ مخلص۔۔۔۔۔ فراست ۔ ۔۔۔۔۔۔ اکمل ۔۔۔۔۔۔ فرحت ۔۔۔راحت ۔۔۔۔ فرصت۔۔۔۔۔۔۔ باقی کی کوشش بعد میں ۔
فرحان عباس — فروری 20، 2016 3:28 شام
بھائیو! میں سنجیدہ تخلص کی بات کررہا ہوں :(
نور وجدان — فروری 20، 2016 3:28 شام
فعلن ہی رکھ لیں، آج تک کسی نے نہیں رکھا ہو گا.
سب سے سبقت لے گئے
محمد ریحان قریشی — فروری 20، 2016 3:29 شام
واپس اگر سنجیدہ موضوع پر آئیں تو جو بڑے شاعر تھوڑا عرصہ پہلے گزرے ہیں انھوں نے اپنا نام ہی تخلص استعمال کیا ہے۔ اور ویسے مقطع ضروری بھی نہیں ہوتا۔اقبال نے بھی تخلص بہت کم استعمال کیا ہے۔
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2016 3:29 شام
طائر
سید ذیشان — فروری 20، 2016 3:32 شام
تابش۔۔۔۔۔۔۔ احمد۔۔۔۔۔ مخلص۔۔۔۔۔ فراست ۔ ۔۔۔۔۔۔ اکمل ۔۔۔۔۔۔ فرحت ۔۔۔راحت ۔۔۔۔ فرصت۔۔۔۔۔۔۔ باقی کی کوشش بعد میں ۔

فراست فعلن کیسے ہو گیا؟
ویسے یہ تخلص کی فہرست سے زیادہ خالہ کلثوم کا کنبہ لگ رہا ہے۔ :LOL:
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2016 3:33 شام
مجھے تو فرحان بھی ٹھیک لگ رہا ہے. جو لکھی گئیں، ان کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں.
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%AE%D9%84%D8%B5-%DA%A9%D8%A7-%D9%84%D9%88%DA%86%D8%A7.88139/