الف عین — اکتوبر 16، 2008 10:03 صبح
لیکن شعر کا مفہوم واضح نہیں ہے. اس کے علاوہ ردیف میں ’سارے‘ کی وجہ سے قوافی جمع ہونے چاہئے. سجود درست ہے، شہود وغیرہ بھی چل سکتا ہے حالانکہ وہاں بھی شواہد ہونا چاہیے، لیکن بود اور نبود؟؟
مغزل — اکتوبر 16، 2008 10:42 صبح
صحیح صحیح ۔۔ میں دیکھتا ہوں اسے (دوبارہ زحمت دوںگا)
مزید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالوت — اکتوبر 18، 2008 10:42 صبح
رنگ وجد کناں ۔۔ سے مراد کائنات کے رنگ ( سیارگان و ستارے و کاہکشاں ۔۔۔۔ سبھی ۔۔۔ )
سورۃ بقرہ کی ایک آیت ( صبغۃ اللہ و من احسن من اللہ صبغۃ ) اور ایک دوسری آیت جس میں اللہ فرماتا ہے ۔
کہ اے ( محبوب (صل اللہ علیہ وسلم ) ۔) میں اگر تمھیں خلق نہ کرتا تو یہ کائنات نہ بناتا، حتٰی کہ
اپنا رب ہونا ظاہر نہ کرتا ۔۔ معنوی اعتبار سے یہ شعرنعت کی طرف جارہا ہے ۔ مگر تفضیلِ کل کے
تحت ۔۔ قادرِ حقیقی ہی اس عمل کاسزاوار ہے ۔۔ یوں حمد کے زمرے میں اسے لیا ہے۔
آپ مزید کچھ بات کیجئے نا ۔
آیت نمبر دے سکیں گے ؟
وسلام