وزن وغیرہ کا مجھےتو کوئی مسئلہ نہیں لگا مقطع میں. آپ کیوں ایسا لگا؟
وزن وغیرہ کا مجھےتو کوئی مسئلہ نہیں لگا مقطع میں. آپ کیوں ایسا لگا؟
خوبصورت الہامیہ آمد ہے۔۔۔ مبارک باد
ہیں ں ں ں ں ں !
جب سب کچھ ہی دو نمبر چل رہا ہے تو شاعر بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔
ایطا غلطی سے لکھا گیا ہے۔۔۔ میرا مطلب تھا تنافر
کیا فاتح بھائی کی تجویز کو قبول کرنے کے لیے یہی وجہ کافی نہیں کہ مصرعہ جو پہلے خود کی بے تحاشا دال کی وجہ سے دھکم دھکا ہو رہا تھا اب اس کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ، بے تکلف اور رواں دواں ہوگیا۔
میں کہاں کا دانا ہوں کس ہنر میں یکتا ہوں ؟(غالب بہ ترمیم)
شاکر بھائی! دراصل ان اشعار پر مزمل سے فون پر کافی تفصیلی گفتگو ہو رہی تھی جس وقت مزمل نے یہ مراسلہ لکھا اور باقی تمام امور پر مزمل کی اور میری رائے یکساں تھی سوائے تنافر کے جس پر ہم ایک دوسرے کے نکتۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے اور یہی بات مزمل کے مراسلے کے مضمون میں شامل تھی ورنہ بخدا یہ بچہ مجھے دو وجوہات کی بنا پر واقعی اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز ہے۔۔۔ اول، یہ ہمیشہ مجھے میری اوقات سے بڑھ کر عزت دیتا ہے اور دوم، اس دور میں عروض جیسے خشک مضمون کو بے حد دلچسپی اور غور سے پڑھ کر سیکھ رہا ہے اور عروض پر اس کا مطالعہ میرے لیے بھی بھی حیران کن ہوتا ہے۔
کیا مطلب جناب؟
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF.54866/page-2