میرے خیال میں یہاں
کیا کی
ی کاف میں جذب ہو گئی ہے اور الگ باندھنا خلاف محاورہ ہو گا اور خطا سمجھا جائے گا ۔۔ ۔
پیاس کی
ی کو
پ میں گھول دینا اور واضح کرنا ہردو طرح (اگر بر محل ہو) جائز ہوگا۔۔۔ یعنی فعل یا فعول پر باندھا جانا عموما" کوئی خطا نہ ہو گا ۔زیادہ کا لفظ اگر چہ عربی نوعیت کی اصل رکھتا ہے لیکن اردو میں گھلا ملا ہے اسی سے
زیادتی بھی میرے خیال میں خلاف قاعدہ اخذ کیا گیا ہے چنانچہ اردو کا محاورہ اس کی ی کو اس طرح دبانے پہ اتنی گرفت نہیں کرے گا جیسا کہ مندرجہ بالا کسی شعر میں
اور کا
واو اور پیار کی ی کو دبایا گیا ہے۔۔اگر چہ بہتر ،مناسب اور اصیل صورت وہی ہے جو بیان کی گئی ہے۔عینی فعولن ۔۔۔ ۔۔۔ یہ صرف میری رائے ہے صاحبانِ محفل اختلاف ، تردید اور تصحیح کا حق رکھتے ہیں۔۔۔
تھوتھنی میرے خیال میں واؤ کی بعد ایک نون غنہ رکھتی ہے۔تھونتھنی
یہاں پر آکے وہ رہ جائے، جگّا ٹیکس لے ہم سے۔۔۔ ۔۔۔ یہاں رہ جائے سے بہتر بس جائے ہو سکتا ہے۔
وہ بچہ نام جس کا بھیڑیوں نے موگلی رکھّا۔۔۔ ۔۔۔ وہ بچہ نام جس نے بھیڑیوں سے موگلی پایا ۔تھوڑا قافیہ بہتر ہو جاتا ہے۔
بہت رواں لہجے میں لکھی گئی ہے ۔۔۔ یہ صرف میری رائے ہے۔ دخل در معقولات سمجھ کر نظر انداز کی جاسکتی ہے۔