دل فقط عرضِ مدعا جانے

اکمل زیدی — جون 1، 2016 5:56 صبح
لذتِ فکر کیا بھلی شے ہے
جس نے چکھا وہ ہی مزا جانے
خوب ہے کہاں سے لاتیں ہیں یہ سب ۔ ۔ ۔
محمداحمد — جون 1، 2016 6:28 صبح
بہت خوب
اچھے اشعار ہیں۔ :)
La Alma — جون 1، 2016 10:12 صبح
خوب ہے کہاں سے لاتیں ہیں یہ سب ۔ ۔ ۔
سوچ کے لنڈا بازار سے ...جو تخیل اچھے اچھے شعرا چھوڑ جاتے ہیں ہم وہ اٹھا لاتے ہیں .☺
La Alma — جون 1، 2016 10:13 صبح
بہت خوب
اچھے اشعار ہیں۔ :)
بہت شکریہ .
اکمل زیدی — جون 1، 2016 10:50 صبح
سوچ کے لنڈا بازار سے ...جو تخیل اچھے اچھے شعرا چھوڑ جاتے ہیں ہم وہ اٹھا لاتے ہیں
:eek:کچھ غیر متوقع لگا آپ کا جواب آپ کے حساب سے تو کچھ یوں ہونا چاہئے تھا کہ . . ۔ سوچ کے لالہ زار میں سخنوران جہاں کے قدموں کے نشان دیکھتے ہوئے ہم بھی اس گلستان رنگ بو میں پہنچے جہاں تخیلات کے بیل بوٹے سے فضا گل و گلزار تھی وہیں سے کچھ خوشہ چینی کر لائے ہیں.:)
آپ کا جواب تو ایسے لگا جیسے پوچھا ادا جعفری سے ہو اور ان کی جگہ ماسی مصیبتے نے جواب دیا ہو :D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%81%D9%82%D8%B7-%D8%B9%D8%B1%D8%B6%D9%90-%D9%85%D8%AF%D8%B9%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92.90203/page-2