جی بہتر۔ آئندہ خیال رکھوں گی ۔
اصل میں آپ سے بہتر متبادل ذہن میں نہیں آئے تو سوچا یہی رکھ لوں ۔ شکریہ
ویسے آپ کے اشعار کچھ برکت شَرکت کے لیے بھی ڈال دیے جاتے ہیں۔
جی بہتر۔ آئندہ خیال رکھوں گی ۔
السلام علیکم
جی اسی لئے آپ کی بھی صلاح لینے کی کوشش کی۔ کئی قابل دماغ ایک مبتدی کو سوچ کے نئے زاویے سے متعارف کروا دیتے ہیں جب تک کے پختگی نہ آجائے ۔
بس بے بسی کا اظہار ہے۔ ویسے عشق نہ کیا جا سکتا ہے نہ زبردستی کرایا جاسکتا ہے، یہ تو ہو جاتا ہے۔ ہے نا!
یہ زردست نکتہ ہے۔ اس کو کہیں ضرور استعمال کرنے کی کوشش ہو گی ۔
یہ ہمارے شعر سے زیادہ رواں ہے۔
واہ کیا خوب جوڑا ہے۔
سب کو کوئی کیسے چاہ سکتا ہے بھلا۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
وزن کی بابت معلومات کا شکریہ۔ ان شاءاللہ یاد رکھوں گی۔ آپ کی رہنمائی کا بھی شکریہ۔
فاخر بھیا ہم اس لیے سب پیش کر دیتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں ۔ یعنی غلطیاں نکلتی ہیں تو پھر اس کے متعلق پڑھنا بھی پڑھتا ہے۔ کام کر کے ہی آتا ہے نا۔ یہ سب سینئرز اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں تو اس نعمت کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ بحیثیت ایک استاد کے ہم واقف ہیں کہ اساتذہ جب غلطیاں نکالتے ہیں تو بس شاگرد کو بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ بس آپ دعا دیجیے کہ سب ٹھیک ٹھیک سمجھ آ جائے۔


