دیتا رہا دہائی یہ سودائی دیر تک

La Alma — مارچ 3، 2017 1:54 شام

دیتا رہا دہائی یہ، سودائی دیر تک
رہتی نہیں ہے ساتھ یہ دانائی دیر تک
شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل
بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک
ٹوٹا خمار کتنے زمانوں کا روزِ حشر
لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک
کل بزم میں جو دشمنِ جاں کی سنی غزل
کھوئی رہی تھی قوتِ گویائی دیر تک
پہلے خرابہ کم تھا انگارِ سبو کا کیا؟
جو اور مے ان آنکھوں سے چھلکائی دیر تک
کمبخت تیری یاد نے قبلہ بھلا دیا
روئی صفِ مجاز میں تنہائی دیر تک
المٰی فریبِ عشق میں پھر آ گیا ہے دل
ہر چند بات اُس کو تھی سمجھائی دیر تک

لاریب مرزا — مارچ 3، 2017 2:11 شام
واہ!! کیا خوب غزل کہی۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 3، 2017 2:39 شام
سبحان اللہ۔ وا جی وا۔ کیا بات ہے۔ :applause:
غزل پر تکنیکی و اصلاحی رائے تو محکمہ انہار والے سوری اشعار والے دیں گے۔ میری رائے کو بس داد سمجھیے۔
شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل
بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک
زبردست۔ بہت ہی اعلیٰ(y)
پہلے خرابہ کم تھا انگارِ سبو کا کیا؟
جو اور مے ان آنکھوں سے چھلکائی دیر تک
ہائے ظالما :cool2:
المٰی فریبِ عشق میں پھر آ گیا ہے دل
ہر چند بات اُس کو تھی سمجھائی دیر تک
قسمے :tongueout:
امان زرگر — مارچ 3، 2017 2:53 شام
بہت اعلی جی ڈھیروں داد
حسن محمود جماعتی — مارچ 3، 2017 3:22 شام
بہت خوب کیا کہنے۔ بہت ہی کمال۔ عمدہ غزل۔
La Alma — مارچ 3، 2017 4:18 شام
واہ!! کیا خوب غزل کہی۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔
اس داد و تحسین کے لیے آپ کا بہت شکریہ .
La Alma — مارچ 3، 2017 4:22 شام
سبحان اللہ۔ وا جی وا۔ کیا بات ہے۔ :applause:
غزل پر تکنیکی و اصلاحی رائے تو محکمہ انہار والے سوری اشعار والے دیں گے۔ میری رائے کو بس داد سمجھیے۔
زبردست۔ بہت ہی اعلیٰ(y)
ہائے ظالما :cool2:
قسمے :tongueout:
محکمہِ اشعار والے تو شاید سٹرائیک پر ہیں لیکن آپ کونسا محکمہِ بیکار سے ہیں . :):):) آپ کی رائے ہمارے لیے اتنی ہی محترم اور یکساں اہمیت کی حامل ہے . غزل پسند کرنے کے لیے بہت شکریہ .
La Alma — مارچ 3، 2017 4:23 شام
بہت اعلی جی ڈھیروں داد
بہت نوازش آپ کی .
La Alma — مارچ 3، 2017 4:23 شام
بہت خوب کیا کہنے۔ بہت ہی کمال۔ عمدہ غزل۔
بہت مہربانی !! عنایت !!
حمیرا عدنان — مارچ 3، 2017 4:26 شام
واہ بہت خوب کیا کہنا لاجواب غزل کہنے پر بہت سے داد قبول فرمائیں
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 3، 2017 4:31 شام
محکمہِ اشعار والے تو شاید سٹرائیک پر ہیں
ینگ ڈاکٹر نا ہوون تے
La Alma — مارچ 3، 2017 4:36 شام
واہ بہت خوب کیا کہنا لاجواب غزل کہنے پر بہت سے داد قبول فرمائیں
بہت شکریہ آپ کا حمیرا . خوش رہیے .
محمد ریحان قریشی — مارچ 3، 2017 5:08 شام
اچھی کوشش ہے۔ بہت سی داد!
تماشائی والا شعر سمجھ نہیں آیا۔

پہلے خرابہ کم تھا انگارِ سبو کا کیا؟
جو اور مے ان آنکھوں سے چھلکائی دیر تک ْ
انگار کا درست وزن مفعول ہے غالبآٓ۔ انگار بمعنی شرر سنسکرت سے ماخوذ ہے اس لیے انگارِ سبو کی ترکیب درست نہیں۔

لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک

یہاں شاید ردیف ساتھ نہیں دے رہی۔
محمدظہیر — مارچ 3، 2017 6:42 شام
بہت خوب :)
La Alma — مارچ 3، 2017 7:11 شام
اچھی کوشش ہے۔ بہت سی داد!
تماشائی والا شعر سمجھ نہیں آیا۔
بہت شکریہ
شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل
بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک
کسی قریب المرگ شخص کے سرہانے بیٹھے لوگوں کا تصور کیجئے .
پہلے خرابہ کم تھا انگارِ سبو کا کیا؟
جو اور مے ان آنکھوں سے چھلکائی دیر تک ْ
انگار کا درست وزن مفعول ہے غالبآٓ۔ انگار بمعنی شرر سنسکرت سے ماخوذ ہے اس لیے انگارِ سبو کی ترکیب درست نہیں۔
انگار فارسی میں بھی مستعمل ہے . urdulughat.info کے مطابق فارسی اور سنسکرت دونوں سے ماخوذ ہے . لہٰذا اس ترکیب میں تو مجھے کوئی ایسا حرج نظر نہیں آتا . ہاں البتہ انگار کا وزن زیرِ غور ہے . نون غنہ کی وجہ سے فعول کے وزن پر بھی تلفظ اور موسیقیت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا . لیکن متبادل اختیار کرنا شاید زیادہ بہتر ہو .
لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک

یہاں شاید ردیف ساتھ نہیں دے رہی۔

ٹوٹا خمار کتنے زمانوں کا روزِ حشر
لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک
ابتدائے آفرینش سے اختتامِ کائنات تک کے دورانیے کا ذکر ہے . ردیف " دیر تک " بر محل ہے .
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 3، 2017 7:12 شام
تماشائی والا شعر سمجھ نہیں آیا۔
ہالوئے۔۔۔ اے تے مینوں وی سمجھ آ گیا سی
La Alma — مارچ 3، 2017 7:13 شام
بہت شکریہ .
محمد ریحان قریشی — مارچ 4، 2017 6:00 صبح
شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل
بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک
کسی قریب المرگ شخص کے سرہانے بیٹھے لوگوں کا تصور کیجئے .
بیٹھے رہے قریب تماشائی دیر تک شاید بہتر رہے۔ تھے زائد محسوس ہو رہا ہے۔
انگار فارسی میں بھی مستعمل ہے . urdulughat.info کے مطابق فارسی اور سنسکرت دونوں سے ماخوذ ہے . لہٰذا اس ترکیب میں تو مجھے کوئی ایسا حرج نظر نہیں آتا . ہاں البتہ انگار کا وزن زیرِ غور ہے . نون غنہ کی وجہ سے فعول کے وزن پر بھی تلفظ اور موسیقیت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا . لیکن متبادل اختیار کرنا شاید زیادہ بہتر ہو .
فارسی میں نون غنہ کا وجود نہیں۔ فارسی انگار، انگاشتن سے فعلِ مضارع ہے، انگاشتن کے معنی ہیں خیال کرنا۔
ٹوٹا خمار کتنے زمانوں کا روزِ حشر
لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک
ابتدائے آفرینش سے اختتامِ کائنات تک کے دورانیے کا ذکر ہے . ردیف " دیر تک " بر محل ہے .
وقت زور کی انگڑائی دیر تک لیتا رہا کا محل ہے۔
La Alma — مارچ 4، 2017 6:14 صبح
فارسی میں نون غنہ کا وجود نہیں۔ فارسی انگار، انگاشتن سے فعلِ مضارع ہے، انگاشتن کے معنی ہیں خیال کرنا۔
بہت شکریہ . متبادل دیکھتی ہوں .
الف عین — مارچ 4، 2017 6:14 صبح
شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل
بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک
کسی قریب المرگ شخص کے سرہانے بیٹھے لوگوں کا تصور کیجئے .
لیکن دیر تک کیوں؟ یہاں بھی ردیف کار آمد نہیں رہی۔
باقی ریحان سے متفق ہوں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DB%8C%D8%AA%D8%A7-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%D8%AF%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DB%8C%DB%81-%D8%B3%D9%88%D8%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D8%B1-%D8%AA%DA%A9.95129/