دید کی خواہش تو ہے پر اب کہ بینائی کہاں (اصلاح)

نوید صادق — دسمبر 26، 2008 9:47 صبح
دوست ۔
میرے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا جب
صاحبانِ فن موجود ہوں تو مجھ ایسے گھسیارے کی
یہاں کیا دال گلے گی ۔ ۔جب بابا جانی اور وارث
صاحب نے نشاندہی کردی ہے تو میں اور کیا کہوں
والسلام

دوستو!!
یہ ان کے کہے میں نہ آ جانا۔
اچھے خاصے استاد آدمی ہیں۔
نوید صادق — دسمبر 26، 2008 9:48 صبح
جزاک اللہ مغل بھائی جان آپ سب کا ساتھ رہا تو انشاءاللہ جلد کچھ نا کچھ کر لوں گا بہت شکریہ
ویسے ارادے کیا ہیں جناب کے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مغزل — دسمبر 26، 2008 9:54 صبح
میں بتاؤں نوید بھائی ۔۔ ایک ’’ دیوان الشعراء ‘‘ ترتیب دیا جارہا ہے ۔۔ باقی خبر خرم خود دیں گے ۔
خرم شہزاد خرم — دسمبر 26، 2008 10:27 صبح
میں بتاؤں نوید بھائی ۔۔ ایک ’’ دیوان الشعراء ‘‘ ترتیب دیا جارہا ہے ۔۔ باقی خبر خرم خود دیں گے ۔

جی ہاں جی میں خرم خود نہیں ہے باقی سارے ہیں:grin:
نوید صادق — دسمبر 26، 2008 10:31 صبح
بقولِ عدم
کھول دو میکدے کے دروازے
شاعرانِ کرام آتے ہیں
نوید صادق — دسمبر 26، 2008 10:37 صبح
دید کی خواہش تو ہے پر اب وہ بینائی کہاں
خرم شہزاد خرم — دسمبر 27، 2008 7:31 صبح
جزاک اللہ باقی رائے کب آئے گی نوید صاحب
خرم شہزاد خرم — جنوری 2، 2009 4:59 صبح
نوید صادق صاحب آپ کا انتظارہو رہا ہے جناب
مغزل — جنوری 2، 2009 5:23 صبح
نوید بھائی کافی دنوں سے صرف ‘“ آج کا شعر ُ‘‘ کی لڑی میں ہی دستیاب ہیں ۔۔ میری غزلیں بھی ادھار ہیں‌جناب پر ۔
نوید صادق — جنوری 2، 2009 9:44 صبح
نوید بھائی کافی دنوں سے صرف ‘“ آج کا شعر ُ‘‘ کی لڑی میں ہی دستیاب ہیں ۔۔ میری غزلیں بھی ادھار ہیں‌جناب پر ۔

بھائی!
دفتر میں بیٹھ کر تو صرف "آج کا شعر " ہی دیا جا سکتا ہے۔
گھر کا سسٹم خراب ہے۔
ٍ
اب ایک دو روز میں وہ ٹھیک ہو جائے تو انشاءاللہ آپ کی غزلوں کو بھی دیکھ لیں گے۔
مغزل — جنوری 2، 2009 10:01 صبح
بندہ پروری ہے جناب کی ، لگے ہاتھوں میرا بالک (بلاگ) ’’ ناطقہ ‘‘ بھی دیکھ لیں۔
ایم اے راجا — جنوری 5، 2009 10:43 صبح
بہت خوب خرم بہت ترقی ہوئی ہے، مبارک کے ڈھیروں پھول اور دعاؤں کے تحائف قبول ہوں، اللہ اسی طرح آپکو ترقیوں کی منزلوں تک پہنچاتا رہے۔ آمین۔
مغزل — جنوری 5، 2009 10:53 صبح
راجا میاں کہاں غائب تھے اتنے عرصے ۔۔ ؟؟ کوئی خیر خبر ہی دی ہوتی ۔۔
محمد نعمان — جنوری 5، 2009 1:42 شام
محمود بھیا مبارک ہو آپکے بالک پر آپکو۔ کیا خوب واہ۔
جناب آپ کے بارے میں پڑھا یقین جانئیے بہت اچھا لگا۔
اللہ آپ کو ترقیاں عطا فرمائے اور اسی طرح سے ادب کی خدمت کرتے رہیں۔
آمین
خرم شہزاد خرم — جنوری 6، 2009 4:15 صبح
بہت خوب خرم بہت ترقی ہوئی ہے، مبارک کے ڈھیروں پھول اور دعاؤں کے تحائف قبول ہوں، اللہ اسی طرح آپکو ترقیوں کی منزلوں تک پہنچاتا رہے۔ آمین۔

جزاک اللہ راجا بھائی آخر کار ایک چکر لگ ہی گیا آپ سنائے کیسے ہیں اور کب تک واپسی کا ارادہ ہے
ایم اے راجا — جنوری 6، 2009 5:23 صبح
شکری م م مغل صاحب، اکیڈمی ہوں اور ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔ یاد رکھنے کا شکریہ۔
ایم اے راجا — جنوری 6، 2009 5:24 صبح
خرم بھائی شکریہ، اتوار کو واپس جاؤں گا، پھر 5 یا 8 دن بعد 10 روز کیلیئے واپس آ جاؤں گا۔ شکریہ۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 6، 2009 7:18 صبح
چلے جی ان دس روز میں کچھ نا کچھ کریں گے ٹھیک ہے نا کوئی نیا سلسلہ
خرم شہزاد خرم — جنوری 22، 2009 5:46 صبح
نوید صادق صاحب سے درخواست ہے کہ وہ یہاں تشریف لے آئیں ان کی مہربانی ہو گی
سر جی آ جائے نا اب کتنا انتظار کروں
مغزل — جنوری 22، 2009 6:27 صبح
میں بھی جناب کا ہی انتظار کررہا ہوں ۔
والسلام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4-%D8%AA%D9%88-%DB%81%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%81-%D8%A8%DB%8C%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.17555/page-2