صابرہ امین — مارچ 21، 2022 2:17 شام
ماشاءاللّٰه
بہت عمدہ اور خوبصورت کلام
بہت شکريہ،
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائى۔۔۔
محمل ابراہیم — مارچ 21، 2022 3:41 شام
بہت خوب ما شاء اللہ۔۔۔۔۔بڑے دنوں بعد نظر آئی ہیں۔۔۔خیریت
صابرہ امین — مارچ 21، 2022 6:37 شام
بہت خوب ما شاء اللہ۔۔۔۔۔بڑے دنوں بعد نظر آئی ہیں۔۔۔خیریت
شکریہ پیاری محمل، والدہ کی سرجری کے باعث شائد دو ڈھائی مہینے آنا نہیں ہوا۔ نومبر سے تو باقاعدہ آنا ہو رہا ہے۔ آپ کیسی ہیں؟ شاعری تو یقینا ہو رہی ہو گی، کبھی شریک محفل کیجیے۔
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 2:57 صبح
شکریہ پیاری محمل، والدہ کی سرجری کے باعث شائد دو ڈھائی مہینے آنا نہیں ہوا۔ نومبر سے تو باقاعدہ آنا ہو رہا ہے۔ آپ کیسی ہیں؟ شاعری تو یقینا ہو رہی ہو گی، کبھی شریک محفل کیجیے۔
اوہ اچّھا ۔میں بالکل اچھی ہوں الحَمدُ للہ ۔نہیں کافی وقت سے کوئی ڈھنگ کی شاعری نہیں ہوئی تھی ایک دو آزاد نظمیں لکھی تھیں ۔کل ایک نا چیز سی غزل شریک محفل کی ہے۔
صریر — مارچ 23، 2022 6:52 صبح
ہاتھ اٹھائے ہیں ہم نے مدت سے
مانگنا کیا ہے کچھ پتا ہی نہیں
واہ!👍✅
صابرہ امین — مارچ 23، 2022 3:48 شام
صابرہ امین — مارچ 23، 2022 3:51 شام
یہ شعر بھی کچھ عجز بیان لگتا ہے
وہ بھی ناراض ہو گئے ہم سے
جن سے ہم نے کہا سنا ہی نہیں
باقی درست ہیں اشعار
استاد محترم
ملاحظہ کیجیے،
وہ بھی ناراض ہو گئے ہم سے
جن کو ہم نے تو کچھ کہا ہی نہیں
الف عین — مارچ 24، 2022 4:10 صبح
استاد محترم
ملاحظہ کیجیے،
وہ بھی ناراض ہو گئے ہم سے
جن کو ہم نے تو کچھ کہا ہی نہیں
یہ بہتر ہے یقیناً
سیما علی — مارچ 24، 2022 6:08 صبح
سَاز میں کھوئے رہے، سوز نہ سمجھا کوئی...!!
درد کی ٹِیس تھی ، پازیب کی چَھم سے آگے__!!