شا عری کے لئے مشورہ مفت کون دے گا :)

نور وجدان — مئی 28، 2014 10:28 صبح
اسکے افاعیل : مفعول فاعلاتن مفول فاعلاتن
براہ مہربانی اس میں جو مسلہ ہے مجے اپنی مفید آراء سے روشناس کر دیں ۔۔

  1. جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب
  2. نفرت مِرا مُقدر چاہوں میں پیار کیسا۔؟

  3. یہ کاٹ دار آنکھیں پَیکر تراشتی ہیں
    ُالفت کی مُعتبر ہیں اِن میں شرار کیسا۔؟
    اب لگتا راز کوئی فُرقت وفا کی بابت۔۔۔ !
    کُہنہ حِساب گر تھا اب ُرخِ یار کیسا !
    جو کعبہ میرا قِبلہ تُوحید میرا ایماں۔۔!
    ہیں بُت تِرے بہت سے تو پاس دار کیسا۔۔!
    میرے خَیال رقصِ بِسمل کی طرح ہوتے۔۔۔ !
    دَم مستی جان بر ہوں تودرد خوار کیسا۔۔۔ ؟
    اے ماہ دل گِرفتہ تو مّہر کے سَبب ہے ۔؟
    گَر وَصل روز مّدِ جّز بار بار کیسا۔؟
    پامال دل کے ارماں کرکے ہوا پشیماں
    افسوس پہ مٹے غم تو اضطرار کیسا
    اَب چھائے ہوئے بادل باقی کیا مُسافت۔۔؟
    تھاما اَجل نے جاتے غم کا قرار کیسا۔۔؟
    پرَور وَفا کیا ہو ساری شبیہ مٹی۔۔!
    خاکے کیا فنا اب نقش و نگار کیسا۔۔؟
    اچھی نہیں توقع بے رحم لوگ سارے۔۔۔ !
    مَطلب کی یاری پِہ جگ کا اعتبار کیسا۔۔؟
    اے نُورؔ دل بجھا اب ہر سمت تیرگی ہے ۔۔۔ !
    گُل ہیں چراغ سارے اب اِنتظار کیسا ۔۔؟
    از سعدیہ نور ؔ شیخ
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:03 صبح
یہ کاٹ دار آنکھیں پَیکر تراشتی ہیں
یہ کاٹ 2 2 1
دار آ نکھ 2212
پیکر ت 22 1
را ش تی ہی 2 1 2 2
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:07 صبح
ُالفت کی مُعتبر ہیں اِن میں شرار کیسا۔؟
22 1 212 2 2 2 1 2 1 22
الفت 22
کی 1
مع 2
ت 1
بر 2
ہی 2
ان 2
میں 2
ش 1
را 2
ر 1
کیسا 22
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:10 صبح
جو کعبہ میرا قِبلہ تُوحید میرا ایماں۔۔!
جو 2 ، کع 2
بہ 2 ،
می2
، ر 1
تو 2
حی 2
د 1
می 2
ر 1
ای 2
ما 2
فلک شیر — مئی 28، 2014 11:14 صبح
اساتذہ کرام :
محترم الف عین
محترم محمد یعقوب آسی
محترم مزمل شیخ بسمل
فلک شیر — مئی 28، 2014 11:16 صبح
نیچے جو ٹیگ آپ نے کیے ہیں ، یہ کسی کو کسی خاص دھاگے میں طلب کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتے۔
اس کے لیے مندرجہ بالا مراسلہ میں استعمال شدہ طریقہ مروج ہے ۔
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:18 صبح
فلک شیر عیاں ہوا جو آپ نے کہا ہے ۔ رہنمائی پر شکر گزار
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:31 صبح
نفرت مِرا مُقدر چاہوں میں پیار کیسا۔؟
122۔ 2۔
م 1
قد 2
در 2 ۔۔تشدید ہے
چا 2
ہو 2
میں 1
پا 2
ر 1
کی 2
سا 2
122 2212 122 2212
مفول فاعلاتن مفول فاعلاتن
فلک شیر — مئی 28، 2014 11:36 صبح
یہ بھی دیکھیے
نور وجدان — مئی 28، 2014 11:57 صبح
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414
جو ناز تھا کبھی وہ بھی چور چور اب ہے

آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127466
فلک شیر — مئی 28، 2014 12:06 شام
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414
آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
مزید روشنی اس فن کے ماہرین ہی ڈال سکیں گے، ان کی خدمت میں درخواست ٹیگ کی شکل میں کر دی گئی ہے ۔ جونہی فرصت پائیں گے، آپ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ کیونکہ
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات :)
نور وجدان — مئی 28، 2014 12:07 شام
تم دانم فارسیم :)
سید فصیح احمد — مئی 28، 2014 1:45 شام
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414
آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127466
محترم سید ذیشان بھائی ذرا یہاں متوجہ ہوں !!
سید ذیشان — مئی 28، 2014 1:53 شام
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414
آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127466

جو ناز = 122 مفعول
تھا کبھی وہ = 2212 فاعلاتن
ہوتا ہے= 122 مفعول
چور چو رَب = 2212 فاعلاتن
آخری ”چور اب“ وصال الف کی وجہ سے ”چو رَب“ بن گیا ہے۔
سید ذیشان — مئی 28، 2014 2:00 شام
وصال الف پر مزید اس ربط پر دیکھیں۔
نور وجدان — مئی 28، 2014 2:25 شام
یہ یہ بتا دیں اک نکتہ میں کی جب لٍفظ وصال پاتے ہیں تو اس کے لئے آواز کا غیر صوتی ہونا ضروری ہے ۔ چور اب ۔۔۔ چوربھی ہو تو وہ ربھی بن جائے گا اور ربھ بن جایے گا تو 2 وزن ہوگا ؟
نور وجدان — مئی 28، 2014 2:28 شام
آپ اس کے خیال اور وزن کے بارے میں تبصرہ کر دیں ۔ میں اسکو http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جو-ناز-تھا-کبَھی-وُہ-ہوتا-ہے-چُور-چُور-اَب۔۔.74703/
پہلا مصرعہ بدل دینا چاہتی ہوں اسکی تدویں کی تھی اب دوبارہ نہ ہو پاری۔۔اسکو ""جو ناز تھا کبھی وہ ہوتا ہے چور چور اب"
سید ذیشان — مئی 28، 2014 2:44 شام
یہ یہ بتا دیں اک نکتہ میں کی جب لٍفظ وصال پاتے ہیں تو اس کے لئے آواز کا غیر صوتی ہونا ضروری ہے ۔ چور اب ۔۔۔ چوربھی ہو تو وہ ربھی بن جائے گا اور ربھ بن جایے گا تو 2 وزن ہوگا ؟

وصال الف ایک بہت سپیشل کیس ہے۔ اس کے علاوہ الفاظ کے وصال کی اجازت نہیں ہے۔ یہ صرف اس کیس میں ہوتا ہے جب دو الفاظ میں سے پہلا لفظ کسی consonant (ا،ی،ے،و،ہ کے علاوہ کوئی بھی حرف) پر ختم ہوتا ہو اور دوسرے لفظ کا آغاز الف یا آ سے ہو رہا ہو۔
مثالیں: چور اب سے چو رَب
آخر اگر سے آخِ رَگر
آخر اِس سے آخِ رِس
کافر ان اصنام سے کافِ رِ نَصنام (اس قاعدے کا دو مرتبہ غالب نے استعمال کیا ہے)
آپ آخر سے آ پاخر (یاد رہے کہ آ = اا)
وغیرہ
یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ شاعر کی صوابدید پر ہے کہ اس قاعدے کا استعمال کرے یا نہ کرے۔
سید ذیشان — مئی 28، 2014 2:50 شام
آپ اس کے خیال اور وزن کے بارے میں تبصرہ کر دیں ۔ میں اسکو http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جو-ناز-تھا-کبَھی-وُہ-ہوتا-ہے-چُور-چُور-اَب۔۔.74703/
پہلا مصرعہ بدل دینا چاہتی ہوں اسکی تدویں کی تھی اب دوبارہ نہ ہو پاری۔۔اسکو ""جو ناز تھا کبھی وہ ہوتا ہے چور چور اب"

وزن پر تو تبصرہ کر دیا ہے۔ باقی اصلاح تو اساتذہ کا کام ہے۔ داد البتہ ہم ضرور دینا چاہیں گے۔ :)
محمد یعقوب آسی — مئی 28، 2014 3:09 شام
ابھی جاں باقی ہے چیمہ صاحب ۔۔ اک ستم اور!!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7-%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%B4%D9%88%D8%B1%DB%81-%D9%85%D9%81%D8%AA-%DA%A9%D9%88%D9%86-%D8%AF%DB%92-%DA%AF%D8%A7.74735/