شبِ فراق ہی کو حرزِ جاں لکھا ہوا ہے

شکیب — مئی 21، 2016 8:57 صبح
دکھ کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ خاموشی، اشک، درد، حسرت یا بے زاری۔ بے شک یہ بے زاری ہی محسوس ہوتی ہے لیکن مجھے وہ غم کا نتیجہ لگتی ہے۔
تب تو ہم دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں عباد صاحب سے۔
عباد اللہ — مئی 21، 2016 8:59 صبح
ارے سر آپ غلط سمجھے
مجھے تو کوئی دکھ نہیں
خس کم جہاں پاک کے فارموکے کے تحت ایسا کہا!
تب تو ہم دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں عباد صاحب سے۔
شاہد شاہنواز — مئی 21، 2016 8:59 صبح
یوں بھی کہتے ہیں
کتنی راتوں کا لہو پی کے جواں ہوتی ہے
اور یہ بھی کہ
خشک سیروں تنِ شاعر کا لہو ہوتا ہے
تب نظر آتی ہے اک مصرع تر کی صورت
میرا معاملہ اس سے یکسر متضاد ہے
ایک قطرۂ خوں جلائے بغیر اگر گھنٹے بھر میں پانچ غزلیات کہی جائیں تو پھر معیار قائم رکھنا تو مشکل ہے نا!
بہت سے خون کے قطرے جلانے سے مراد خون کی بوتلیں عنایت کرنا نہیں ہے۔ آپ گھنٹے میں پانچ غزلیں کہیں یا سال میں صرف ایک۔ آپ کو اپنا سارا کلام عزیز ہوگا۔ اگر ایسا ہی خیال ہے تو پھر اس کے نتیجے کے طور پر یہ سمجھا جائے گا کہ گھنٹے بھر میں پانچ غزلیں کہنے والے سب ہی شاعر بے کار شاعری کرتے ہیں۔ لیکن یہ وہ بات ہے جسے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:03 صبح
اب مجھے واقعی آپ پر شک ہونے لگا ہے۔ کوئی سافٹ ویئر ہاتھ لگا ہے آپ کے۔
سافٹ وئیر جی یہ تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
شکیب — مئی 21، 2016 9:04 صبح
خس کم جہاں پاک کے فارموکے کے تحت ایسا کہا!
اب کہو شاہنواز صاحب۔ :)
شاہد شاہنواز — مئی 21، 2016 9:07 صبح
اب کہو شاہنواز صاحب۔ :)
ہم کیا کہیں، انہوں نے خود کہہ دیا۔
سافٹ وئیر جی یہ تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
۔۔۔۔ جو شخص اپنا کیس خود لڑے، اسے کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
برسبیل تذکرہ ۔۔۔ ہمیں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ مارکیٹ میں ایسا کون سا سافٹ وئیر ہے جو ہمیں معلوم نہیں؟؟
شکیب — مئی 21، 2016 9:09 صبح
گھنٹے بھر میں پانچ غزلیں آمد پر منحصر ہیں۔ لیکن دوسرے تناظر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ غزل لکھنے کے لیے
چند قافیے ایک کاغز پر لکھ دیں
خیالات وہ خود بخود سجھا دیں گے
وزن اور ردیف بندش کا طریقہ سجھا دیں گے
وہی اگر سچ میں شاعری لکھی جائے تو اس سے مشکل کوئی دوسری صنف نہیں۔۔۔۔ کیونکہ شاعر کو اپنی بات ”اپنے لہجے“ میں کہنی ہوتی ہے۔
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:10 صبح
ہمیں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ مارکیٹ میں ایسا کون سا سافٹ وئیر ہے جو ہمیں معلوم نہیں
http://www.aruuz.com/
شکیب — مئی 21، 2016 9:13 صبح
لا حول ولا قوۃ۔ یہاں شاعری کے AI سافٹ ویئر کی بات ہورہی تھی جو گھنٹہ بھر میں پانچ غزلیں لکھتا ہے۔
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:16 صبح
لا حول ولا قوۃ۔ یہاں شاعری کے AI سافٹ ویئر کی بات ہورہی تھی جو گھنٹہ بھر میں پانچ غزلیں لکھتا ہے۔
وہ سافٹ وئیر تو دماغ میں ہی فیڈ ہوتا ہے اور موزونی طبع کہلاتا ہے 5 غزلیں کہنے میں معاونت بہر کیف یہی عروض سافٹ وئیر کرتا ہے
فرقان احمد — مئی 21، 2016 9:24 صبح
عباد! سچ مچ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔ ایک گزارش کرنا چاہوں گا ۔۔۔ اپنی تخلیقات کو پورا احترام دیں اور رب کریم کے شکر گزار ہوں کہ جس نے آپ کو یہ زبردست صلاحیت بخشی ہے۔ سلامت رہیں۔
شکیب — مئی 21، 2016 9:25 صبح
وہ سافٹ وئیر تو دماغ میں ہی فیڈ ہوتا ہے اور موزونی طبع کہلاتا ہے 5 غزلیں کہنے میں معاونت بہر کیف یہی عروض سافٹ وئیر کرتا ہے
چلیں ٹھیک ہے۔ مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ بہر حال، یوں غزلوں کو بے کار نہ کیجیے اور تھوڑی محنت کرکے چمکا لیجیے۔
آداب
شکیب — مئی 21، 2016 9:27 صبح
عباد! سچ مچ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔ ایک گزارش کرنا چاہوں گا ۔۔۔ اپنی تخلیقات کو پورا احترام دیں اور رب کریم کے شکر گزار ہوں کہ جس نے آپ کو یہ زبردست صلاحیت بخشی ہے۔ سلامت رہیں۔
کتنا خوب صورت اور حوصلہ افزا تبصرہ ہے۔ دیکھ لیں عباد صاحب۔
فرقان احمد — مئی 21، 2016 9:27 صبح
عباد اللہ لگے ہاتھوں عنوان بھی درست فرما لیں۔ لگتا ہے، آج کل آپ اک ذرا عجلت میں ہیں۔ :)
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:40 صبح
عباد اللہ لگے ہاتھوں عنوان بھی درست فرما لیں۔ لگتا ہے، آج کل آپ اک ذرا عجلت میں ہیں۔ :)
بھیا میں تو ہر وقت ہوا کے گھوڑے پر سوار رہتا ہوں
عنوان میں اگر غلطی ہے تو عجلت کی وجہ سے نہیں میری کم علمی کی وجہ سے ہے
رہنمائی فرمائیں
فرقان احمد — مئی 21، 2016 9:41 صبح
بھیا میں تو ہر وقت ہوا کے گھوڑے پر سوار رہتا ہوں
عنوان میں اگر غلطی ہے تو عجلت کی وجہ سے نہیں میری کم علمی کی وجہ سے ہے
رہنمائی فرمائیں
غالباََ حرز کو حزر لکھ دیا ہے آپ نے عباد!
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:41 صبح
کتنا خوب صورت اور حوصلہ افزا تبصرہ ہے۔ دیکھ لیں عباد صاحب۔
آپ سے بات کر کے بہت اچھا لگا سر
آپ نے اتنا وقت دیا بہت ممنون ہوں
شاہد شاہنواز — مئی 21، 2016 9:43 صبح
یہ تو میں پہلے سے ہی استعمال کر رہا ہوں۔ یہ صرف بتا دیتا ہے کہ غزل وزن میں ہے یا نہیں۔
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:43 صبح
غالباََ حرز کو حزر لکھ دیا ہے آپ نے عباد!
اوہ اچھا آپ نے درست کہا بھیا لیکن یہ تدوین میرے اختیار میں نہیں ہے رپورٹ کر دیتا ہوں
بہت شکریہ
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:46 صبح
جی سر
یہ تو میں پہلے سے ہی استعمال کر رہا ہوں۔ یہ صرف بتا دیتا ہے کہ غزل وزن میں ہے یا نہیں۔
تو یہی ایک سافٹ وئیر ہے ۔۔۔
باقی کا تو مجھے بھی نہیں پتہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8%D9%90-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DB%81%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%AD%D8%B1%D8%B2%D9%90-%D8%AC%D8%A7%DA%BA-%D9%84%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%81%DB%92.89995/page-2