شعر

اسامہ جمشید — اکتوبر 24، 2012 7:24 صبح
ایک حد تک تھا چاہا انہیں اور پھر
چاہتیں رہ گئیں اور ہم نہ رہے
حمید — اکتوبر 25، 2012 5:55 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون
اسد قریشی — اکتوبر 25، 2012 8:08 صبح
بہت خوب!
اسامہ جمشید — اکتوبر 25، 2012 8:56 صبح
نوازش۔
اسامہ جمشید — اکتوبر 25، 2012 8:56 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون
مہربانی ۔
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 9:55 صبح
بہت عمدہ شعر۔ واہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 26، 2012 10:41 صبح
اُسامہ جمشید بھائی اس شعر پر ایک غزل ٹانک دیجیے۔:)
اسامہ جمشید — اکتوبر 26، 2012 2:24 شام
بہت عمدہ شعر۔ واہ۔
شكريه حفيظ صاحب
اسامہ جمشید — اکتوبر 26، 2012 2:28 شام
اُسامہ جمشید بھائی اس شعر پر ایک غزل ٹانک دیجیے۔:)
قبله محمد خليل الرحمن صاحب اتني حوصله افزائي كا شكريه، اصل ميں ايك چيز كنفيوز كر رهے اور وه يه هے كه ۔۔ نه۔۔ ايك حرفي باندھا جاتا هے كيا ميں اگر اس كو دو حرفي تصور كروں تو كام چل جاے گا ، كيا شاعر كيليے اتني گنجائش هوتي هے كه وه ۔۔۔ نه ۔۔۔ جيسے كلمه كو دو حسب ضرورت تو حرفي باندھ سكے ۔ التماس هے كه رهنما ئي فرمائيں۔
حمید — اکتوبر 26، 2012 7:10 شام
ہم نا رہے - نہ کی بجائے نا لکھ کر درمیانی راستہ نکال سکتے ہیں- میر اور مصحفی کی مثالیں موجود ہیں-
اسامہ جمشید — اکتوبر 28، 2012 6:07 شام
ہم نا رہے - نہ کی بجائے نا لکھ کر درمیانی راستہ نکال سکتے ہیں- میر اور مصحفی کی مثالیں موجود ہیں-
سبحان الله، كيا بات هے مياں آپ تو چھپے رستم نكلے، بهت بهت نوازش الله آباد ركھے آپ كو۔
حمید — اکتوبر 28، 2012 7:36 شام
یہ آپ کیا رستم و سہراب کا قصہ لے بیٹھے:)
اسامہ جمشید — اکتوبر 28، 2012 8:39 شام
ایک حد تک تھا چاہا انہیں اور پھر
چاہتیں رہ گئیں اور ہم نہ رہے
يا زمانے كي هم كو نظر لگ گئي
يا ديوانوں كے حصّےميں غم نا رهے
محمد خليل الرحمن صاحب كيا درج بالا كاوش قابل قبول هے ، رهنمائي فرمائيں
تا كه مزيد تك بندياں كر سكوں
اسامہ جمشید — اکتوبر 28، 2012 8:43 شام
یہ آپ کیا رستم و سہراب کا قصہ لے بیٹھے:)
حضور زياده بولنے كي عادت معذرت خواں هوں
حمید — اکتوبر 28، 2012 11:14 شام
ایک جگہ نہ اور دوسری جگہ نا؟ نا بھئی نا ایسا نا (نہ) کریں :-o
اسامہ جمشید — اکتوبر 29، 2012 8:13 صبح
ایک جگہ نہ اور دوسری جگہ نا؟ نا بھئی نا ایسا نا (نہ) کریں :-o
جي دونوں جگه نا هي مقصود هے
الف عین — اکتوبر 30، 2012 2:30 صبح
اچھے اشعار ہیں، اصلاح کی ضرورت نہیں، صرف اسی بات پر اعتراض ممکن ہے جس سے بحث کی جا چکی ہے۔
قدما کے یہاں مثالیں ضرور موجود ہیں، لیکن دور حاضر میں ’نا‘ کا ایک اور استعمال جو ہونے لگا ہے، میں وہاں تو اسے جائز سمجھتا ہوں لیکن نہیں کے معنوں میں نہیں۔ سمجھ گئے نا؟
اسامہ جمشید — اکتوبر 31، 2012 9:01 صبح
اچھے اشعار ہیں، اصلاح کی ضرورت نہیں، صرف اسی بات پر اعتراض ممکن ہے جس سے بحث کی جا چکی ہے۔
قدما کے یہاں مثالیں ضرور موجود ہیں، لیکن دور حاضر میں ’نا‘ کا ایک اور استعمال جو ہونے لگا ہے، میں وہاں تو اسے جائز سمجھتا ہوں لیکن نہیں کے معنوں میں نہیں۔ سمجھ گئے نا؟
استاد گرامی آپکا بہت شکریہ ، اللہ آپکو خوش رکھے ، کبھی کبھی صرف ایک شعر لکھنے میں ایک رات لگ جاتی ہے یا رات کا کچھ حصہ ،ساتھ ہی اندازہ ہوتا ہے کہ شعر فنی اعتبار سے درست نہیں تو مایوسی ہوتی ہے۔
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 31، 2012 9:08 صبح
ہم نا رہے - نہ کی بجائے نا لکھ کر درمیانی راستہ نکال سکتے ہیں- میر اور مصحفی کی مثالیں موجود ہیں-

میرؔ و مومنؔ، غالبؔ و اقبالؔ و داغؔ و مصحفیؔ
انکے سب اسقام سے پاکیزہ اب بسملؔ بنے
:)
انیس الرحمن — اکتوبر 31، 2012 9:29 صبح
ایک بات آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ شاعر لوگ مرنے کے بعد شاعری کیسے کر لیتے ہیں؟؟؟:laugh:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1.55675/