عشق ننگِ آستاں ، پیرِ مغاں کا کیا کروں

La Alma — فروری 1، 2017 8:13 صبح
بہت نوازش۔
سید لبید غزنوی — فروری 1، 2017 9:06 صبح
رلتی پنجابی میں (شراکت ) کو کہتے ہیں ۔
نوید ناظم — فروری 1، 2017 9:12 صبح
خوب ہے۔۔۔ واہ!
محمد تابش صدیقی — فروری 1، 2017 9:23 صبح
بہت خوب۔
عاطف ملک — فروری 1، 2017 1:47 شام
عشق ننگِ آستاں، پیرِ مغاں کا کیا کروں
حُسن رسوائے جہاں، بادہ کشاں کا کیا کروں
کیا خرد کم تھی جو میری جان کو آیا جنوں
اے خدا! اب اس بلائے ناگہاں کا کیا کروں
شامِ ہجراں تُو بتا، کیسے چھپاؤں حالِ دل
لب پہ رکھ تو لُوں ہنسی ، اشکِ رواں کا کیا کروں
کیا خبر مرغ ِتخیل ، کس افق پر کھو گیا
نسخہِ پرواز گُم ہے، آسماں کا کیا کروں
شاہراہ ِ زیست سے اب، دھوپ ہجرت کر گئی
گر شجر مل جائے بھی تو ، سائباں کا کیا کروں
روزِ محشر، اک تماشا اور بھی تھا منتظر
جان چھوٹی تھی مکاں سے ، لامکاں کا کیا کروں
پار ہو اُس کے جگر کے ، زخم کاری چاہیے
دیجئے مجھ کو قلم ، نوکِ سناں کا کیا کروں

ہر شعر نہایت ہی عمدہ ہے۔
آپ واقعی اچھی نقاد کے ساتھ ساتھ بہت ہی اچھی شاعرہ بھی ہیں۔
بہت سی داد قبول کیجیے۔
La Alma — فروری 1، 2017 3:14 شام
شکریہ .
La Alma — فروری 1، 2017 3:14 شام
مہربانی .
La Alma — فروری 1، 2017 3:16 شام
ہر شعر نہایت ہی عمدہ ہے۔
آپ واقعی اچھی نقاد کے ساتھ ساتھ بہت ہی اچھی شاعرہ بھی ہیں۔
بہت سی داد قبول کیجیے۔
قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں . جزاک اللہ خیراً کثیرا .

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D9%86%D9%86%DA%AF%D9%90-%D8%A2%D8%B3%D8%AA%D8%A7%DA%BA-%D8%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%90-%D9%85%D8%BA%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%88%DA%BA.94549/page-2