میں تم سے بھاگتا چھپتا ہوں لیکن
تمہارے ہاتھ آنا چاہتا ہوں
عظیم — اکتوبر 23، 2014 2:21 شام
واہ بهائی کمال ہے -
عظیم — اکتوبر 23، 2014 3:18 شام
پیروڈی کسی دن مرغ کهانا چاہتا ہوں
میں دلیا بهول جانا چاہتا ہوں بنائے ہیں بہت غیروں نے چاول
میں اب کهچڑی پکانا چاہتا ہوں تعجب جون سی گرمی ہے سر پر
دسمبر میں نہانا چاہتا ہوں ہنسی میری اڑائے کیوں زمانہ
مذاق اپنا بنانا چاہتا ہوں خریدی ہے نئی جو شرٹ میں نے
ہے کتنے کی بتانا چاہتا ہوں کسی کے واسطے خوابوں کی دنیا
خیالوں میں بسانا چاہتا ہوں کسی دن بهوت بن کر پشت سے آ
تجهے دهمکا ڈرانا چاہتا ہوں کوئی رو دے گا میرے حال پر کیا
میں خود پر مسکرانا چاہتا ہوں عظیم اس شخص نے کب ہے ستایا
کہ جیسے میں ستانا چاہتا ہوں
عظیم یہاں ایک " سے " اور آئے گا۔عظیم اِس دشت سے اِس دہر سے میں۔لیکن بولنے میں بہت گنجلک ہے۔ ۔ ٹنگ ٹوئسٹر کی طرح لگا مجھے تو۔
اور ضمن کا استعمال تھیک نہیں ۔م کو ساکن کرنا ہے۔
عظیم یہاں ایک " سے " اور آئے گا۔عظیم اِس دشت سے اِس دہر سے میں۔لیکن بولنے میں بہت گنجلک ہے۔ ۔ ٹنگ ٹوئسٹر کی طرح لگا مجھے تو۔
اور ضمن کا استعمال تھیک نہیں ۔م کو ساکن کرنا ہے۔
باز آئے نہیں خلیل میاں
ہم ہی ڈھونڈا پھرے دلیل میاں
عظیم — اکتوبر 24، 2014 11:33 صبح
تِرا دربار تیرا آستاں ہے
مِرا گهربار میرا گهر کہاں ہے نظر میں بس گئے جس کی اُسے تو
زمیں بهی آپ اپنی آسماں ہے تعجب ہے یقین آیا ہے کِس پر
معاذ اللہ مجهے کِس کا گماں ہے مِرے اندر کہیں بیٹها ہے کوئی
جو میرا رازداں ہے ترجماں ہے اِن آنکهوں میں نہیں ہیں اشک باقی
مگر دل میں جِگر میں خُوں فَشاں ہے ہے کوئی واسطہ سا اِک کسی سے
کسی سے اِک تعلق سا رَواں ہے ابهی سے موت کی راہیں نہ دیکهوں
ابهی تو زندگی کی رُت جَواں ہے عظیم اپنا نہیں درمان کوئی
عظیم اپنا کوئی دارو کہاں ہے
عظیم — اکتوبر 24، 2014 11:34 صبح
” تیگا “
عظیم — اکتوبر 24، 2014 11:50 صبح
اس عالم خراب میں اپنا نہیں کوئی
اپنے کسی حساب میں اپنا نہیں کوئی بد بختیاں نصیب تهیں بد بختیاں ہی ہیں
اس خانماں خراب میں اپنا نہیں کوئی
عظیم — اکتوبر 24، 2014 12:22 شام
اچھا بابا کر لو مذاق آپ بھی اور خلیل میاں بھی ۔
عظیم — اکتوبر 24، 2014 2:14 شام
بابا ہر بار ٹائیں ٹائیں فش کیوں ہو جاتی ہے -
عظیم — اکتوبر 24، 2014 2:15 شام
سید عاطف علی بهائی ایسا کیوں ؟ اور آپ پر مزاح کی ریٹنگ دے کر اور ٹائیں ٹائیں فش کرو میں سوچ کر آتا ہوں کہ واہ آج تو کمال غزل کہہ لی اور یہاں کوئی انڈے تک نہیں مارتا -
میں تو کئی بار لکھ چکا ہوں کہ اپنے لکھے پر پھر غور کیا کریں۔ ماشاء اللہ اور اچھا لکھ سکتے ہیں۔ عظیم شہزاد اپنی ترمیم شدہ غزل بھی یہاں لگایا کریں، ممکن ہے کہ اس کے بعد کچھ نئی اغلاط در آئی ہوں