غالب کی زمین میں

مزمل شیخ بسمل — جولائی 23، 2012 10:59 صبح
یعنی
مچل = فعو
جاء = لن
کیا "ء" متحرک رہیگا؟
کیونکے میری ناقص عقل میں میں تو
فعولن = مچل جا
یہاں پورا ہورہا ہے.
وضاحت فرمائیں تو شکر گذار ہونگا.
الف عین — جولائی 23، 2012 11:15 صبح
تم درست کہتے ہو، میری ہی غلطی تھی، لیکن مصرع بحر میں ہے، ایسے احذاف کی اجازت ہے۔ کہ تقطیع یوں کرنی تھی
مچل جا، ےحذف کیا جا سکتا ہے۔مچل جاء کرنا میری غلطی تھی۔ مزید رہنمائی کے لئے محمد وارث کو پکارو۔
محمد وارث — جولائی 23، 2012 11:35 صبح
اعجاز صاحب آپ درست فرما رہے ہیں اسکی اجازت ہے۔ ہمزہ گو ہمیشہ ہی متحرک ہوتا ہے لیکن چونکہ اردو فارسی میں کوئی متحرک حرف لفظ کے آخر میں نہیں آ سکتا، عربی میں آ سکتا ہے سو اس متحرک ہمزہ کو ساکن تصور کر لیا جاتا ہے جائے کو جاء تقطیع کر کے فعولان سمجھ لیا جاتا ہے یعنی اس میں تسبیغ ہوئی۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 11:37 صبح
لگتا ہے غالب کی زمین لے کر ہی غلطی کی ہے۔
خیر کوشش کرتا ہوں، امید ہے ایک دو دن تک بہتری کی صورت نکل آئے گی۔
ارے بھائی ابھی کہاں میں نے اور راجا بھائی نے جب کلاسز شروع کی تھی تو ہم سے بہت زیادہ اغلاط ہوئی تھیں۔ آپ تو درست سمت جا رہے ہو
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 11:40 صبح
ویسے بلال بھائی اس زمین پر میں نے بھی کوشش کی ہے اور میرے حساب سے اچھی کوشش ہوئی ہے بلکہ میں کوشش کرتا ہوں اس بحر پر جو ہم نے دھاگہ شروع کیا تھا وہ تلاش کر کے آپ کو بتاتا ہوں اس کو آپ پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہو گا انشاءاللہ
مزمل شیخ بسمل — جولائی 23، 2012 11:40 صبح
اس کا مطلب یہ ہوا وارث بھائی کے بحر سالم نہیں رہی؟
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 11:41 صبح
یہ مل گیا ہے یہاں تشریف لائیں
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 11:43 صبح
اور یہ رہی میری غزل اسی زمین پر اس پر بھی نظرکرم فرما لیجئے گا
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 11:47 صبح
اگر کچھ مشکل پیش آ رہی ہو تو اسی دھاگے کو ہم نے کتابی شکل بھی دی ہے جو یہاں سے ڈانلوڈ کی جا سکتی ہے
محمد وارث — جولائی 23، 2012 11:51 صبح
اس کا مطلب یہ ہوا وارث بھائی کے بحر سالم نہیں رہی؟

تسبیغ کی جازت ہر بحر میں ہوتی ہے، چاہے وہ سالم ہو یا مزاحف۔ مجھے یاد آ رہا ہے کہ ایسا ہی ایک سوال آپ نے ہزج مثمن سالم پر بھی کہیں کیا ہے، اس میں بھی تسبیغ کی اجازت ہے اور آخری رکن مفاعیلن سے مفاعیلان آ سکتا ہے، بحر سالم ہی رہے گی۔
مزمل شیخ بسمل — جولائی 23، 2012 12:00 شام
تسبیغ کی جازت ہر بحر میں ہوتی ہے، چاہے وہ سالم ہو یا مزاحف۔ مجھے یاد آ رہا ہے کہ ایسا ہی ایک سوال آپ نے ہزج مثمن سالم پر بھی کہیں کیا ہے، اس میں بھی تسبیغ کی اجازت ہے اور آخری رکن مفاعیلن سے مفاعیلان آ سکتا ہے، بحر سالم ہی رہے گی۔

بہت شکریہ وارث بھائی
مزمل شیخ بسمل — جولائی 23، 2012 12:03 شام
اگر کچھ مشکل پیش آ رہی ہو تو اسی دھاگے کو ہم نے کتابی شکل بھی دی ہے جو یہاں سے ڈانلوڈ کی جا سکتی ہے

بہت عمدہ خرم بھائی. یہ تو بہت قیمتی سرمایہ ہے جو وارث بھائی کی بدولت ہمیں ملا.
خرم شہزاد خرم — جولائی 23، 2012 12:05 شام
بہت عمدہ خرم بھائی. یہ تو بہت قیمتی سرمایہ ہے جو وارث بھائی کی بدولت ہمیں ملا.
بے شک آپ نے درست فرمایا
محمد بلال اعظم — جولائی 23، 2012 1:23 شام
اگر کچھ مشکل پیش آ رہی ہو تو اسی دھاگے کو ہم نے کتابی شکل بھی دی ہے جو یہاں سے ڈانلوڈ کی جا سکتی ہے

خرم بھائی شاید آپ کو علم نہ ہو، میں نے جب سے اعجاز صاحب کی لائبریری سے آپ والی کتاب ڈاؤنلوڈ کی ہے، تب سے ہی بحر کو صحیح طور پہ سمجھا ہوں، اور اقبال کی زمین اور غالب کی زمین میں غزلیں اسی کتاب کا نتیجہ ہیں۔ نئے آنے والوں کے لئے تو یہ کتاب کسی قیمتی خزانے سے کم نہیں۔
وارث بھائی اور اعجاز صاحب نے جس طریقے سے اس کتاب میں سمجھایا ہے، وہ لاجواب طریقہ ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%A7%D9%84%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA.52259/page-2