الف عین — نومبر 12، 2018 4:01 صبح
انشا کی سند ہے تو اس شعر کو درست قرار دیتا ہوں
انیس جان — نومبر 13، 2018 5:03 صبح
باقی غزل کو درست سمجھوں
انیس جان — دسمبر 1، 2018 12:30 شام
حشر کی طولانی کا ہوگا مجھے غم کیا ارے
ہجر کی راتیں ہے میرے ذہن پہ چھائی ہوئی
الف عین
دائم
انیس جان — دسمبر 2، 2018 4:17 صبح
سانس میرے اکھڑے ہیں نزع کا ہنگام ہے
بیٹھ میری جاں کدھر جاتی ہے مچلائی ہوئی
الف عین — دسمبر 2، 2018 5:49 صبح
حشر کی طولانی کا ہوگا مجھے غم کیا ارے
ہجر کی راتیں ہے میرے ذہن پہ چھائی ہوئی
.. طولانی کی ی کا اسقاط اور 'ارے' پسند نہیں آیا۔ ارے بھی دوسرے مصرعے میں قابلِ قبول تھا۔ 'پہ' کی جگہ پر مکمل آ سکتا ہے
روزِ محشر کی طوالت کی مجھے کیا فکر ہو
ایک متبادل
سانس میرے اکھڑے ہیں نزع کا ہنگام ہے
بیٹھ میری جاں کدھر جاتی ہے مچلائی ہوئی
... اکھڑے کی ے کا اسقاط پسندیدہ نہیں، یا اکھڑے کا تلفظ ایسا برتا گیا ہے کہ مصرع وزن میں آ رہا ہے یا پھر کچھ لفظ، جیسے 'اور' بھول گئے ہیں
سانس اکھڑے ہیں مرے اور نزع کا ہنگام ہے
کیا جا سکتا ہے