غزل برائے اصلاح

سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 7:56 صبح
السلام علیکم سعیدبھائی
میں نے تو آپ کے دیے گئے ربط پر بھی ڈھونڈھا -مگر آپ کی بحر نظر نہیں آئی-
۹) بحر مجتث
(یہ بحر سالم استعمال کرنا عروضی طور پر جائز نہیں)
i۔ مثمن سالم: مس تفع لن فاعلاتن مس تفع لن فاعلاتن
ii۔ مثمن مخبون: مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن
iii۔ مثمن مخبون محذوف: مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعِلن
iv۔ مثمن مخبون محذوف مسکن: مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعْلن
(یہ دونوں اوزان ایک غزل یا نظم میں جمع کرنا جائز ہے۔)
v۔ مسدس مخبون: مفاعلن فعلاتن مفاعلن
(بحر مجتث میں تمام فعلاتن کو تسکین اوسط سے مفعولن بنانے کی ہر جگہ اجازت ہے)
سر یہ ہے
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 8:01 صبح

سر یاسر شفقت فرمائیے گا
یاسر شاہ — مارچ 29، 2019 8:16 صبح
چلیں مان لیتے ہیں -آج کل ڈیوٹی دوپہر میں جا تا ہوں ' رات گئے واپسی ہوتی -واپسی میں خیالات دیکھتا ہوں ،تب تک ہو سکتا ہے بڑے حضرت کشٹ فرما ئیں-:)
منذر رضا — مارچ 29، 2019 9:21 صبح
یاسر شاہ صاحب اور عظیم صاحب سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔میں نے یگانہ صاحب کی کتاب چراغِ سخن میں دیکھا ہے سعید احمد سجاد صاحب۔۔۔۔۔۔
وہاں اس بحر کی مثال میں فارسی کا یہ شعر نظر آیا:
دلم ببردۂ اے یار بے بہا
بہا بیار و لبان را بمن سپار
پہلے تو حسان خان صاحب سے گزارش ہے کہ اس شعر کا ترجمہ فرما دیں۔۔۔۔
باقی جہاں تک مجھے لگا وہ یہ کہ یہ بحر استعمال کی جا سکتی ہے۔۔۔۔تاہم محمد ریحان قریشی اور محمد وارث صاحب حتمی فیصلہ سنائیں!
ہم منتظر ہیں!
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 9:31 صبح

شکریہ منذر بھائی
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 9:33 صبح
چلیں مان لیتے ہیں -آج کل ڈیوٹی دوپہر میں جا تا ہوں ' رات گئے واپسی ہوتی -واپسی میں خیالات دیکھتا ہوں ،تب تک ہو سکتا ہے بڑے حضرت کشٹ فرما ئیں-:)
شکریہ سر میں آپ کی نظرِ کرم کا منتظر رہوں گا
عظیم — مارچ 29، 2019 12:21 شام
نئے آنے والوں کو ویسے بھی ان بحروں سے گریز ہی کرنا چاہیے
مجھے تو روانی میں پڑھنے میں بھی مشکل ہو رہی ہے
میرا خیال ہے کہ اچھے خاصے شاعروں کا پسینہ نکل جائے اس بحر میں شعر کہتے ہوئے
اور سعید احمد سجاد میرا مشورہ تھا کہ مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن میں اگر لا سکیں ان اشعار کو
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 12:31 شام
نئے آنے والوں کو ویسے بھی ان بحروں سے گریز ہی کرنا چاہیے
مجھے تو روانی میں پڑھنے میں بھی مشکل ہو رہی ہے
میرا خیال ہے کہ اچھے خاصے شاعروں کا پسینہ نکل جائے اس بحر میں شعر کہتے ہوئے
اور سعید احمد سجاد میرا مشورہ تھا کہ مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن میں اگر لا سکیں ان اشعار کو
عظیم بھائی کوشش کرتا ہوں بس سر الف عین کی رائے حتمی سمجھتے ہوئے اُن کا انتظار کر رہا ہوں جب وہ شفقت فرما دیں تو تب وزن تبدیل کروں
الف عین — مارچ 29، 2019 3:01 شام
اس میں شک نہیں کہ یہ بحر غیر مستعمل ہے۔ میں مبتدیوں کو ہی نہیں اپنے بزرگ دوستوں کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ غیر مستعمل بحروں پر مکمل قابو ہو تب بھی ایسی بحروں میں روانی محسوس نہیں ہوتی خاص طور پر اس صورت میں کہ کسی مستعمل بحر کا ابتدائی یا آخری رکن حزف کیا گیا ہو۔ سعید احمد سجاد کی موزونیِ طبع کی وجہ سے بحر بدلنا مشکل نہیں۔ عظیم کا مشورہ اچھا ہے
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 3:57 شام
اس میں شک نہیں کہ یہ بحر غیر مستعمل ہے۔ میں مبتدیوں کو ہی نہیں اپنے بزرگ دوستوں کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ غیر مستعمل بحروں پر مکمل قابو ہو تب بھی ایسی بحروں میں روانی محسوس نہیں ہوتی خاص طور پر اس صورت میں کہ کسی مستعمل بحر کا ابتدائی یا آخری رکن حزف کیا گیا ہو۔ سعید احمد سجاد کی موزونیِ طبع کی وجہ سے بحر بدلنا مشکل نہیں۔ عظیم کا مشورہ اچھا ہے
شکریہ سر بحر بدل دی ہے
منہاج علی — اپریل 15، 2019 11:20 صبح
ماشاءاللہ کیا خوب بحر ہے۔ لطف آیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.106169/page-2