غزل برائے اصلاح

سید احسان — فروری 20، 2020 8:11 صبح
غزل برائے اصلاح
صدقۂ گُل رُخاں نہ ہو جائے
دل مرا پھر جواں نہ ہو جائے
وہ جو الزام مجھ پہ دھرتے ہیں
ان کا تُو ہمزباں نہ ہو جائے
تیرے بن ٹھن کے یوں نکلنے پر
دل یہ آتش فشاں نہ ہو جائے
آج شب پھر تمہاری آمد ہے
گنگ پھر سے زباں نہ ہو جائے
آگئے ہو اگر تو مت جاؤ
میرا گھر پھر مکاں نہ ہو جائے
دل یہ کہتا ہے مجھ سے کیوں پل پل
تیرا آنا گماں نہ ہو جائے
دکھ میں سارے چھپا کے رکھتا ہوں
راز تجھ پر عیاں نہ ہو جائے
سید احسان
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 20، 2020 8:21 صبح
غزل برائے اصلاح
صدقۂ گُل رُخاں نہ ہو جائے
دل مرا پھر جواں نہ ہو جائے
وہ جو الزام مجھ پہ دھرتے ہیں
ان کا تُو ہمزباں نہ ہو جائے
تیرے بن ٹھن کے یوں نکلنے پر
دل یہ آتش فشاں نہ ہو جائے
آج شب پھر تمہاری آمد ہے
گنگ پھر سے زباں نہ ہو جائے
آگئے ہو اگر تو مت جاؤ
میرا گھر پھر مکاں نہ ہو جائے
دل یہ کہتا ہے مجھ سے کیوں پل پل
تیرا آنا گماں نہ ہو جائے
دکھ میں سارے چھپا کے رکھتا ہوں
راز تجھ پر عیاں نہ ہو جائے
سید احسان
خوب ہے جناب!
سید احسان — فروری 20، 2020 8:23 صبح
محمد خلیل الرحمان سر۔۔ اصلاح بھی عنایت فرمائیں
سید احسان — فروری 20، 2020 8:25 صبح
محمد خلیل الرحمان سر۔۔ اصلاح بھی عنایت فرمائیں
نوازش سر
سید احسان — فروری 20، 2020 8:26 صبح
نوازش حضور۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 20، 2020 8:26 صبح
محمد خلیل الرحمان سر۔۔ اصلاح بھی عنایت فرمائیں
ہماری رائے میں تو اصلاح یا صلاح کی گنجائش نہیں۔ چھوٹی بحر میں خوبصورت لکھا ہے۔
سید احسان — فروری 20، 2020 8:28 صبح
ہماری رائے میں تو اصلاح یا صلاح کی گنجائش نہیں۔ چھوٹی بحر میں خوبصورت لکھا ہے۔
آپ کی رائے سے حوصلہ فزوں ہوا۔۔ کرم نوازی ہے آپ کی
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 20، 2020 8:32 صبح
قافیوں پر اعتراض ہوسکتا ہے کہ گُماں، زُباں، رُخاں کے ساتھ مکاں اور عیاں کیسے؟
سید احسان — فروری 20، 2020 8:37 صبح
قافیوں پر اعتراض ہوسکتا ہے کہ گُماں، زُباں، رُخاں کے ساتھ مکاں اور عیاں کیسے؟
سر !اعتراض کی ممکنہ دلیل کیا ہو سکتی ہے اس نسبت راہنمائی فرما دیں ۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 20، 2020 8:42 صبح
سر !اعتراض کی ممکنہ دلیل کیا ہو سکتی ہے اس نسبت راہنمائی فرما دیں ۔۔

اساتذہ نظر ڈال لیں تو واضح ہو گا کہ آیا ہمارا اعتراض درست بھی ہے یا نہیں!
سید احسان — فروری 20، 2020 8:48 صبح
جیسے حکم ہو سر
سید احسان — فروری 20، 2020 8:48 صبح
اساتذہ نظر ڈال لیں تو واضح ہو گا کہ آیا ہمارا اعتراض درست بھی ہے یا نہیں!
جیسے حکم ہو سر
الف عین — فروری 20، 2020 11:07 صبح
نہیں، قوافی کی کوئی غلطی نہیں ہے اس غزل میں
ماشاء اللہ اصلاح کی ضرورت واقعی نہیں ہے
سید احسان — فروری 21، 2020 10:27 صبح
نہیں، قوافی کی کوئی غلطی نہیں ہے اس غزل میں
ماشاء اللہ اصلاح کی ضرورت واقعی نہیں ہے
بہت بہت شکریہ۔۔ آپ نے نظر کرم فرمائی ۔۔ آپ کی رائے سند ہوئی ۔۔
محمد قیصر حسین عظیمی — فروری 21، 2020 11:33 صبح
کیا غزل کے علاوہ نظم بھی اصلاح کے لئے بھیجی جا سکتی ہے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 21، 2020 11:45 صبح
کیا غزل کے علاوہ نظم بھی اصلاح کے لئے بھیجی جا سکتی ہے
جی ہاں بالکل!!
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 23، 2020 8:22 صبح
سبحان اللہ ۔۔۔ کیا کہنے!
محمد قیصر حسین عظیمی — فروری 26، 2020 6:23 صبح
نظم
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دلِ خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
کچھ اور نہ لکھ پائے تو اپنے وبال لکھتے ہیں
کتنی رتجگوں کے وہ عذاب سہتا رہا
دے کر مجھے قرار وہ بے قراری سہتا رہا
اس شوخ کے دل کا حال لکھتے ہیں
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دل خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
جو نہیں ملا اسکا ملال لکھتے ہیں
جو مل کر کھو گیا اس کا فراق لکھتے ہیں
تقدیر پر نہیں بس اپنا یہ ہم سمجھتے ہیں
پھر بھی رات دن اس کو بدلنے کی دھن میں رہتے ہیں
اس تقدیر کی بے حسی کا کمال لکھتے ہیں
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دلِ خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 26، 2020 6:54 صبح
نظم
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دلِ خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
کچھ اور نہ لکھ پائے تو اپنے وبال لکھتے ہیں
کتنی رتجگوں کے وہ عذاب سہتا رہا
دے کر مجھے قرار وہ بے قراری سہتا رہا
اس شوخ کے دل کا حال لکھتے ہیں
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دل خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
جو نہیں ملا اسکا ملال لکھتے ہیں
جو مل کر کھو گیا اس کا فراق لکھتے ہیں
تقدیر پر نہیں بس اپنا یہ ہم سمجھتے ہیں
پھر بھی رات دن اس کو بدلنے کی دھن میں رہتے ہیں
اس تقدیر کی بے حسی کا کمال لکھتے ہیں
چلو اک کتاب لکھتے ہیں
دلِ خانہ خراب کا حال لکھتے ہیں
عظیمی صاحب، پہلے بھی گزارش کی تھی کہ اپنا کلام نئی لڑی میں پیش کیا کیجئے :)
محمد قیصر حسین عظیمی — فروری 26، 2020 7:05 صبح
بہت بہتر جناب ،ابھی صحیح استعمال نہیں آیا
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.110574/