امان بھائی، پہلے سے شاید بہتر ہوں۔ مگر میں آپ کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ اچھے شعرا کا مطالعہ زیادہ سے زیادہ فرمائیں اور دیکھیں کہ وہ اپنے کلام میں خوبی کیونکر پیدا کرتے ہیں۔ آپ کے ہاں تفکر کا عنصر مجھے غیرضروری طور پر زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ ایسے شعرا کی زبان پیچیدہ ہو جاتی ہے جس سے ابلاغ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ البتہ آپ کی محنت اور مہارت کے اب ہم منکر نہیں ہو سکتے۔