غزل برائے اصلاح: ساتھی تو کہاں حسین و جمیل رہ گئی

عمران سرگانی — جون 14، 2018 9:07 صبح
قندیل کا لکھ چکا ہوں کہ قافیہ غلط ہے۔ یہ مفعول ہے 'علات' نہی۔
نئے اشعار میں ہنستے اور کستے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں۔
اوکے سر شکریہ۔۔۔
عمران سرگانی — جون 15، 2018 7:55 شام
سر الف عین
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی
پیار کی یہ زندگی اب قلیل رہ گئی
دل یہ ٹوٹ تو گیا ، دھڑکنیں کہاں رکیں
اک ملن کی آرزو تھی ، جو طویل رہ گئی
پھر سے رت بدل گئی ، اڑ گئیں وہ تتلیاں
پھر سے وادیوں میں ایک اکیلی جھیل رہ گئی
گھر میں جو لگایا تھا ، فوٹو بھی اتر گیا
یادوں کی چبھی ہوئی ایک کیل رہ گئی
اک قدم پہ جسم سے جسم مل گئے مگر
دو دلوں کی دوری پھر چند میل رہ گئی
پیار کا گواہ تھا جو ، جب وہی مکر گیا۔
کون سی ہمارے پاس پھر دلیل رہ کئی
قتل کر دیا مجھے ، لعش لٹکا دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی؟
الف عین — جون 16، 2018 3:44 صبح
ڈھیل والا آخری شعر درست نہیں۔ پہلے مصرع میں 'لاش لٹ کدی ' تقطیع اچھی نہیں
عمران سرگانی — جولائی 6، 2018 11:22 صبح
ڈھیل والا آخری شعر درست نہیں۔ پہلے مصرع میں 'لاش لٹ کدی ' تقطیع اچھی نہیں
سر الف عین
قتل کر دیا مجھے ، لعش پھینک دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی
الف عین — جولائی 6، 2018 7:33 شام
بہتر ہے شعر۔ لیکن یا تو لاش لکھو یا نعش۔ یہ دونوں کا اوسط تو مت نکال دو!
عمران سرگانی — جولائی 6، 2018 7:36 شام
بہتر ہے شعر۔ لیکن یا تو لاش لکھو یا نعش۔ یہ دونوں کا اوسط تو مت نکال دو!
اوکے سر شکریہ۔۔۔
مطلع اس غزل کا ٹھیک ہے یا تبدیل کیا جائے؟؟؟
عمران سرگانی — اکتوبر 13، 2019 5:49 شام
سر الف عین
رسالے کے لئے یہ غزل سلیکٹ کی ہے۔۔۔ تھوڑی موڈیفائی کی ہے۔۔۔ ایک نظر دیکھ لیں کوئی کمی نہ رہ جائے۔۔۔ شکریہ
فاعلن مفاعلن فاعلن مفاعلن
چاند چھپ گیا کہیں ، خشک جھیل رہ گئی
پیار کی یہ زندگی اب قلیل رہ گئی
دل یہ ٹوٹ تو گیا ، دھڑکنیں کہاں رکیں
اک ملن کی آرزو تھی ، جو طویل رہ گئی
پھر سے رت بدل گئی ، اڑ گئیں وہ تتلیاں
پھر سے وادیوں میں ایک اکیلی جھیل رہ گئی
اک قدم پہ جسم سے جسم مل گئے مگر
دو دلوں کی دوری پھر چند میل رہ گئی
پیار کا گواہ تھا جو ، جب وہی مکر گیا۔
کون سی ہمارے پاس پھر دلیل رہ گئی
قتل کر دیا مجھے ، لاش لٹکا دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی؟
حسن کا وہ گڑھ تھی جو ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی ؟
گھر میں جو لگایا تھا ، فوٹو بھی اتر گیا
یادوں کی چبھی ہوئی ایک کیل رہ گئی
الف عین — اکتوبر 14، 2019 8:02 صبح
پیار کا گواہ تھا جو ، جب وہی مکر گیا۔
کون سی ہمارے پاس پھر دلیل رہ گئی
... اس صورت میں جُجب کی وجہ سے تنافر ہوتا ہے، الفاظ کی ترتیب بدل دو
پیار کا جو تھا گواہ...
قتل کر دیا مجھے ، لاش لٹکا دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی؟
... لٹکا دی پر اعتراض کے بعد اسے 'پھینک دی' کر دیا تھا تم نے؟
حسن کا وہ گڑھ تھی جو ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی ؟
.. گڑھ اچھا نہیں لگ رہا، لفظ بدلو اور ہم سفر کے قافیے میں لا سکو تو بہت اچھا ہے
عمران سرگانی — اکتوبر 14، 2019 9:01 صبح
پیار کا گواہ تھا جو ، جب وہی مکر گیا۔
کون سی ہمارے پاس پھر دلیل رہ گئی
... اس صورت میں جُجب کی وجہ سے تنافر ہوتا ہے، الفاظ کی ترتیب بدل دو
پیار کا جو تھا گواہ...
قتل کر دیا مجھے ، لاش لٹکا دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی؟
... لٹکا دی پر اعتراض کے بعد اسے 'پھینک دی' کر دیا تھا تم نے؟
حسن کا وہ گڑھ تھی جو ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی ؟
.. گڑھ اچھا نہیں لگ رہا، لفظ بدلو اور ہم سفر کے قافیے میں لا سکو تو بہت اچھا ہے
بہت شکریہ سر
گڑھ کی جگہ گھر کر دیں تو کیسا رہے گا۔۔۔
حسن کا گھر تھی جو ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی
الف عین — اکتوبر 15، 2019 4:31 صبح
بہت شکریہ سر
گڑھ کی جگہ گھر کر دیں تو کیسا رہے گا۔۔۔
حسن کا گھر تھی جو ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی
اچھا نہیں لگتا
عمران سرگانی — اکتوبر 17، 2019 1:07 شام
گو مری نظر تھی وہ ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی
الف عین — اکتوبر 18، 2019 11:27 صبح
گو مری نظر تھی وہ ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی
یہ بہتر ہے
عمران سرگانی — اکتوبر 18، 2019 1:15 شام
چاند چھپ گیا کہیں ، خشک جھیل رہ گئی
پیار کی یہ زندگی اب قلیل رہ گئی
دل یہ ٹوٹ تو گیا ، دھڑکنیں کہاں رکیں
اک ملن کی آرزو تھی ، جو طویل رہ گئی
پھر سے رت بدل گئی ، اڑ گئیں وہ تتلیاں
پھر سے وادیوں میں ایک اکیلی جھیل رہ گئی
اک قدم پہ جسم سے جسم مل گئے مگر
دو دلوں کی دوری پھر چند میل رہ گئی
پیار کا جو تھا گواہ ، جب وہی مکر گیا۔
کون سی ہمارے پاس پھر دلیل رہ گئی
قتل کر دیا مجھے ، لاش پھینک دی مری
یا خدا ابھی بھی کچھ اور ڈھیل رہ گئی؟
گو مری نظر تھی وہ ، میری ہمسفر تھی جو
ساتھی وہ کہاں حسیں اور جمیل رہ گئی ؟
گھر میں جو لگایا تھا ، فوٹو بھی اتر گیا
یادوں کی چبھی ہوئی ایک کیل رہ گئی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D9%88-%D8%AC%D9%85%DB%8C%D9%84-%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D8%A6%DB%8C.101817/page-2