غزل براے اصلاح

GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 2، 2020 11:33 صبح
یہ عاشقی بھی ایک قیامت ہے
دیدار ان کا عین عبادت ہے
آنا اترنا ان کا خیالوں میں
ان کی بڑی یہ ایک عنایت ہے
کھولو کبھی یہ میری کتابِ دل
ہر ہر ورق لہو سے عبارت ہے
کھاتے ہو زخم آہ نہیں کرتے
ان کو یہ ہم سے ایک شکایت ہے
اُس بزم میں کلام بجا ہو گا
میرا تو بیٹھنا بھی سعادت ہے
ہرروز ان کی یاد میں نکلے وہ
دو چار آنْسُو میری عبادت ہے
اقبالِ جرم آج بھی کرتا ہوں
گلفام ہم کو ان سے محبت ہے
صابرہ امین — جون 2، 2020 6:01 شام
آداب
بھائ آپ نے ٹیگنگ صحیح نہیں کی ہے ۔ ۔ اپنے مراسلے میں @ لگا کر استاد محترم کا نام لکھیئے ۔ ۔آپ کے اوپر دیئے گئے ناموں کو ٹیگ کردیا ہے ۔ ۔ ۔ جیسے الف عین اور محمد خلیل الرحمٰن
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 5:51 صبح
آداب
بھائ آپ نے ٹیگنگ صحیح نہیں کی ہے ۔ ۔ اپنے مراسلے میں @ لگا کر استاد محترم کا نام لکھیئے ۔ ۔آپ کے اوپر دیئے گئے ناموں کو ٹیگ کردیا ہے ۔ ۔ ۔ جیسے الف عین اور محمد خلیل الرحمٰن
بھیت شکریہ
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 8:20 صبح
اساتذہ اکرام اک نظر ادھر بھی فرمانا
الف عین — جون 3، 2020 8:24 صبح
اچھی کوشش ہے، بس غزل نہیں ہے کہ بحر کی پابند نہیں۔ کچھ شد بد پیدا کریں بحر و اوزان کی۔
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 11:54 صبح
اچھی کوشش ہے، بس غزل نہیں ہے کہ بحر کی پابند نہیں۔ کچھ شد بد پیدا کریں بحر و اوزان کی۔
قبلہ استاذ محترم سمجھا نہیں ہوں یعنی کہ یہ وزن میں نہیں ہے
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 11:55 صبح
قبلہ استاذ محترم سمجھا نہیں ہوں یعنی کہ یہ وزن میں نہیں ہے
باقی آپ کی دعا سے ہی شد بد پیدا ہو گئی
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 2:48 شام
اچھی کوشش ہے، بس غزل نہیں ہے کہ بحر کی پابند نہیں۔ کچھ شد بد پیدا کریں بحر و اوزان کی۔
مفعول فاعلات مفاعیلن
شکیب — جون 3، 2020 3:07 شام
مفعول فاعلات مفاعیلن
اس پر ہمیں ایک ڈائلاگ یاد آ رہا ہے محفل ہی کی ایک رکن کا، مریم ۔۔۔۔اب نہیں آتیں۔ یہ والی نہیں۔ وہ دوسری ہیں۔
ان کا ارشاد ہے:
کچھ کہہ بھی نہیں سکتے اف اللہ چپ رہ بھی نہیں سکتے
شکیب — جون 3، 2020 3:09 شام
اصلاح تو چچا جان کریں گے، انتظار کیجیے۔ اس بحر میں کسی اور شاعر کا بھی کلام ہو تو شیئر کیجیے گا۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 3، 2020 3:31 شام
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 6:13 شام
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
جی بھیت شکریہ قبلہ آپ نے درست رہنمائی فرمائ ہے .ا
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 6:17 شام
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
باقی آپ کا انداز اصلاح بھیت عمدہ ہے .کچھ لوگ اصلاح کی بجاے حوصلہ شکنی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں .مبتدی تو ہر لحاظ سے مبتدی ہوتا ہے
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 6:18 شام
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
اب یہ بھی فرما دیں کہ جس بحر کو کسی اور شاعر نے استعمال نہ کیا ہو اس میں کلام نہیں کہا جا سکتا ....
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 3، 2020 6:21 شام
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
ندرجہ ذیل لنک کون سا اور کہاں ہے ...قبلہ
محمد خلیل الرحمٰن — جون 3، 2020 6:36 شام
ندرجہ ذیل لنک کون سا اور کہاں ہے ...قبلہ
معاف کیجیے ہم لنک دینا بھول گئے تھے۔ ذیل میں لنک دیکھیے۔
غالب کی استعمال کردہ مانوس بحریں از محمد ریحان قریشی
محمد خلیل الرحمٰن — جون 3، 2020 6:40 شام
اب یہ بھی فرما دیں کہ جس بحر کو کسی اور شاعر نے استعمال نہ کیا ہو اس میں کلام نہیں کہا جا سکتا ....
آپ ابھی مبتدی ہیں مانوس بحروں ہی کو استعمال کیجیے۔ جب بہترین شاعری کرنے لگیں گے تو تجربے بھی کرسکتے ہیں۔ نامانوس بحروں کو استعمال کرنے کے یا بغیر بحر کے لکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں نثری شاعری کہلائے گی۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 3، 2020 8:00 شام
باقی آپ کا انداز اصلاح بھیت عمدہ ہے .کچھ لوگ اصلاح کی بجاے حوصلہ شکنی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں .مبتدی تو ہر لحاظ سے مبتدی ہوتا ہے
ہائیں!!! اردو محفل پر بھی ایسے لوگ ہیں؟؟؟
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 4، 2020 2:16 صبح
ہائیں!!! اردو محفل پر بھی ایسے لوگ ہیں؟؟؟
جی بلکل ہیں .....
GULLFAM SOHAIB ASLAM — جون 4، 2020 2:20 صبح
آپ ابھی مبتدی ہیں مانوس بحروں ہی کو استعمال کیجیے۔ جب بہترین شاعری کرنے لگیں گے تو تجربے بھی کرسکتے ہیں۔ نامانوس بحروں کو استعمال کرنے کے یا بغیر بحر کے لکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں نثری شاعری کہلائے گی۔
بھیت شکریہ قبلہ .........اللہ آپ کو مزید علم سے ملا مال فرماے .....
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.111950/