غزل - (2024 - 06-29)

محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 9، 2024 6:24 صبح
شکریہ سر الف عین صاحب!
کیا پیاسا کو ہمیشہ فعلن ہی تقطیع کرنا ہوگا، فعولن تقطیع کرنا غلط ہوگا؟
یا فعلن اور فعولن دونوں درست مانے جائیں گے؟
یہاں ایک احتیاط ضروری ہے ۔۔ ۔بہت سے لوگ پیالہ کو بھی پیاسا، پیارا وغیرہ پر قیاس کر لیتے ہیں ۔۔۔ :)
خورشیداحمدخورشید — جولائی 10، 2024 2:44 شام
یہاں ایک احتیاط ضروری ہے ۔۔ ۔بہت سے لوگ پیالہ کو بھی پیاسا، پیارا وغیرہ پر قیاس کر لیتے ہیں ۔۔۔ :)
سر محمد احسن سمیع راحلؔ صاحب! اس کے لیے کوئی اصول ہے یا بس یاداشت سے کام لینا ہوگا؟
الف عین — جولائی 10، 2024 10:51 شام
یہ اصول ہے کہ ہندی میں نصف پا اوریا प्य ملایا جا سکتا ہے، تو ہندی الفاظ میں اس تلفظ کو ایک حرف کے طور پر تقطیع کیا جائے گا۔ فارسی عربی میں ایسا نہیں۔ پیالہ فارسی ہے، اسے فعولن باندھنا ضروری ہے۔ بول چال میں چاہے پیالا بر وزن پالا بول دیا جائے
خورشیداحمدخورشید — جولائی 12، 2024 3:36 شام
یہ اصول ہے کہ ہندی میں نصف پا اوریا प्य ملایا جا سکتا ہے، تو ہندی الفاظ میں اس تلفظ کو ایک حرف کے طور پر تقطیع کیا جائے گا۔ فارسی عربی میں ایسا نہیں۔ پیالہ فارسی ہے، اسے فعولن باندھنا ضروری ہے۔ بول چال میں چاہے پیالا بر وزن پالا بول دیا جائے
بہت شکریہ سر!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-2024-06-29.120796/page-2