ہم نے لاک ڈاؤن کے عنوان سے ایک پنجابی نظم کا ترجمہ کرنے کی کوشش فرمائی ہے، صلاح دیجے کہ کہاں تک کامیاب ہوئے
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی
برتن دھونے سے پہلے اب
لیمن میکس لگا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
ہاتھ ملاتے ڈرتے ہیں سب
گلے لگاتے ڈرتے ہیں سب
گز بھر کی دوری رکھتے ہیں
ماسک چڑھا کر پھرتے ہیں سب
دیکھو، دیکھ ہماری کہنی
کہنی ساتھ لگالیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
چھُپ گئے سارے یار پرانے
ختم ہوئے ہوٹل کے کھانے
ننھے سے وائرس کے ہاتھوں
بھول گئے مصروف زمانے
نظموں میں پھر آپ کو اپنے
دل کا حال سُنا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی
برتن دھونے سے پہلے اب
لیمن میکس لگا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
ہاتھ ملاتے ڈرتے ہیں سب
گلے لگاتے ڈرتے ہیں سب
گز بھر کی دوری رکھتے ہیں
ماسک چڑھا کر پھرتے ہیں سب
دیکھو، دیکھ ہماری کہنی
کہنی ساتھ لگالیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
چھُپ گئے سارے یار پرانے
ختم ہوئے ہوٹل کے کھانے
ننھے سے وائرس کے ہاتھوں
بھول گئے مصروف زمانے
نظموں میں پھر آپ کو اپنے
دل کا حال سُنا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں