بحر کا مسئلہ تو ان سارے مصرعوں میں ہے
سرِ شام جو تم کو میرا خیال ہے
کسی حال میں تو شمس کو زوال ہے
یہ میرا نہیں، اس وقت کا جلال ہے
فضا میں ، تری خوشبو کا سب کمال ہے
اگر ہ کا گذشتہ حرف سے اتصال درست نہیں تو میرؔ کے درج ذیل شعر کی درست تقطیع کیونکر ممکن ہے؟
جی بعینہ یہی بات ہم نے کہی تھی اور اسی نکتے پر تمام گفتگو تھی اور ہماری جانب سے بلال کے مصرع میں "آج ہے" کو "آ جھے" پڑھتے ہوئے اسے تقطیع میں شامل کرنے اور درست قرار دینے پر بات شروع ہوئی تھی۔
شمس کا تلفظ بھی غلط ہے۔ صحیح م ساکن کے ساتھ ہے جبکہ یہاں م مفتوح آ رہا ہے۔