محبت کے شراروں سے تو دامن ہی جلا بیٹھے

محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 31، 2014 10:12 صبح
دوسرا مصرع ٹھیک نہیں لگ رہا ۔پہلا ٹھیک ہے۔:idontknow:
اوروں کا پہلا واؤ گرایا جارہا ہے۔
سید عاطف علی — مارچ 31، 2014 10:35 صبح
لیکن اس طرح مصرع مجموعی طور پر بہت بے ہنگم سا لگ رہا ہے(شاید صرف مجھے)۔خواہ اوروں کاپہلا و گرایا جائے خواہ دوسرا۔
اگر میں صحیح سمجھا تا ودوسرا و گرانے سے مفعول فاعلاتن۔بن جاتا ہے جو اس بحر سے کمپیٹبل لگتا ہے۔لیکن میرے کیال میں اوروں کو فعلن ہی باندھا جانا چاہیے۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 31، 2014 11:28 صبح
لیکن اس طرح مصرع مجموعی طور پر بہت بے ہنگم سا لگ رہا ہے(شاید صرف مجھے)۔خواہ اوروں کاپہلا و گرایا جائے خواہ دوسرا۔
اگر میں صحیح سمجھا تا ودوسرا و گرانے سے مفعول فاعلاتن۔بن جاتا ہے جو اس بحر سے کمپیٹبل لگتا ہے۔لیکن میرے کیال میں اوروں کو فعلن ہی باندھا جانا چاہیے۔
بے ہنگم تو ہے ، ایک تو اوروں کا پہلا واؤ گرنے کی وجہ سے اور دوسرا ردیف میں ”کیے“ کی ے اسقاط بھی عجیب لگ رہا ہے اور تیسری بات مفعول مفاعیلن پر فقرہ مکمل ہونا چاہیے، کوئی ترکیب ادھوری نہیں رہنی چاہیے ، جبکہ مصرع ثانی میں لفظ دو ٹکڑوں میں بٹ رہا ہے۔
الف عین — اپریل 2، 2014 2:33 صبح
رہ کا قافی گنہ، کنہ وغیرہ تو ہو سکتا ہے، وا جا بجا نہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D8%AF%D8%A7%D9%85%D9%86-%DB%81%DB%8C-%D8%AC%D9%84%D8%A7-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DA%BE%DB%92.73094/page-2