محفلوں سے تنگ آکر تخلیے میں کاٹ دی

عاطف بٹ — فروری 12، 2014 9:31 شام
محفلوں سے تنگ آکر تخلیے میں کاٹ دی
قید تنہائی کی ہم نے آئینے میں کاٹ دی
نیند کے مارے ہوؤں نے رتجگے میں کاٹ دی
زندگی کی رات ہم نے سوچنے میں کاٹ دی
ہجر تیرا اشک بن کر آنکھ میں پھرتا رہا
راحتوں کی عمر ہم نے المیے میں کاٹ دی
منزلِ ایقان تھی تشکیک کے دریا کے پار
اور ساری زندگی اک مخمصے میں کاٹ دی
ہم کتابِ عشق کا تھے جزوِ لازم اس لیے
حوض سے نکلے تو ہم نے حاشیے میں کاٹ دی
تو جدا جس پل ہوا تھا، ہم اسی میں قید ہیں
زندگی کی ہر گھڑی اس ثانیے میں کاٹ دی
بن ترے وہ پیاس جاگی بجھ نہ پائی جو کبھی
گو کہ ہم نے عمر ساری میکدے میں کاٹ دی
جس جگہ پہ نقشِ پا تیرا نظر آیا ہمیں
زیست کی ہر اک گھڑی اس راستے میں کاٹ دی
عشق کا صحراتھا پیاسا اور ہم مشتاق تھے
قیس کے پیرو ہوئے اور آبلے میں کاٹ دی
اس سے اپنا ہجر کا رشتہ رہا عاؔطف سدا
اور ہم نے بس اسی اک واسطے میں کاٹ دی​
الف عین — فروری 13، 2014 3:09 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ۔
اصلاح کی نظر سے۔۔
المیے کا تلفظ، لام پر زبر ہے درست تلفظ میں۔
حوض اور ھاشئے والا شعر دو لخت محسوس ہو رہا ہے یا ممکن ہے میں ہی نہ سمجھ سکا ہوں
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:18 صبح
واہ بہت خوب۔۔۔۔
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 8:25 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ۔
اصلاح کی نظر سے۔۔
المیے کا تلفظ، لام پر زبر ہے درست تلفظ میں۔
حوض اور ھاشئے والا شعر دو لخت محسوس ہو رہا ہے یا ممکن ہے میں ہی نہ سمجھ سکا ہوں
سر، بہت شکریہ۔
جی بالکل ٹھیک کہا آپ نےتلفظ کے حوالے سے۔
تدوین اور تحقیق کی اصطلاح میں حوض کسی کتاب کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جس میں متن لکھا ہوا ہوتا ہے جبکہ حوض کے چاروں کناروں پر موجود خالی جگہ جسے حاشیہ کہا جاتا ہے اس پر وہ اضافی عبارت لکھ دی جاتی ہے جو متن میں شامل تو نہیں ہوتی مگر متن کی وضاحت اور تشریح کرتی ہے۔ اس اضافی عبارت کو بھی اصطلاحی طور پر حاشیہ ہی کہا جاتا ہے۔
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 8:26 صبح
بہت شکریہ
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 8:52 صبح
برائے تنقید و اصلاح
سید ذیشان — فروری 13، 2014 9:05 صبح
بہت خوب (y)
نیرنگ خیال — فروری 13، 2014 10:27 صبح
واہ بٹ صاب۔۔۔ آپ تو مکمل شاعر بن گئے ہیں۔ اللہ آپ کی حالت زار پر رحم کرے۔ :)
بہت اعلی و عمدہ :)
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 12:00 شام
بہت شکریہ ذیشان بھائی
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 12:01 شام
واہ بٹ صاب۔۔۔ آپ تو مکمل شاعر بن گئے ہیں۔ اللہ آپ کی حالت زار پر رحم کرے۔ :)
بہت اعلی و عمدہ :)
بہت شکریہ یا امیر! بس آپ کی نظرِ کرم کا فیض ہے۔ :)
سید زبیر — فروری 13، 2014 5:03 شام
لا جواب ، کیا خوب کلام ،الفاظ کا بہت عمدہ استعمال
نیند کے مارے ہوؤں نے رتجگے میں کاٹ دی
زندگی کی رات ہم نے سوچنے میں کاٹ دی
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 5:04 شام
لا جواب ، کیا خوب کلام ،الفاظ کا بہت عمدہ استعمال
نیند کے مارے ہوؤں نے رتجگے میں کاٹ دی
زندگی کی رات ہم نے سوچنے میں کاٹ دی
سر، بےحد شکریہ۔
نایاب — فروری 13، 2014 5:23 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب کہی ہے غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہجر تیرا اشک بن کر آنکھ میں پھرتا رہا
راحتوں کی عمر ہم نے المیے میں کاٹ دی

بہت سی دعاؤں بھری داد
تلمیذ — فروری 13، 2014 5:33 شام
عروض و اوزان کے بارے میں تو مجھے کچھ علم نہیں۔ لیکن کلام آپ کا معیاری اور عمدہ ہے۔ اور واردات قلب کے برملااظہار پر آپ کو عبور حاصل ہے۔ بہت خوب!
براہ کرم اسے جاری رکھیں۔
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 5:33 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب کہی ہے غزل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ہجر تیرا اشک بن کر آنکھ میں پھرتا رہا
راحتوں کی عمر ہم نے المیے میں کاٹ دی

بہت سی دعاؤں بھری داد
بےحد شکریہ نایاب بھائی
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 5:34 شام
عروض و اوزان کے بارے میں تو مجھے کچھ علم نہیں۔ لیکن کلام آپ کا معیاری اور عمدہ ہے۔ اور واردات قلب کے برملااظہار پر آپ کو عبور حاصل ہے۔ بہت خوب!
براہ کرم اسے جاری رکھیں۔
سر، بہت نوازش۔ آپ جیسے بزرگوں کی راہنمائی اور حوصلہ افزائی میرے لیے حقیقۃً کسی اعزاز سے کم نہیں۔
محمد علم اللہ — فروری 13، 2014 5:34 شام
کیا بات ہے عاطف بٹ بھیا شاعری بھی کرتے ہیں
ماشاء اللہ
اللہ کرے زور ہمت اور زیادہ:)
عمراعظم — فروری 13، 2014 5:34 شام
واہ کو روکنے پر اختیار نہیں۔ واہ۔واہ ۔واہ
آپ کے اس ہنر سے واقف ہو کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ہم کہ ٹھہرے شاعری کے دیوانے۔
عاطف بٹ صاحب بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔ اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 5:35 شام
کیا بات ہے عاطف بٹ بھیا شاعری بھی کرتے ہیں
ماشاء اللہ
اللہ کرے زور ہمت اور زیادہ:)
بس کوشش میں لگا ہوا ہوں کہ شعر کہنے کے قابل ہوجاؤں۔
بہت شکریہ
جزاک اللہ خیراً
عاطف بٹ — فروری 13، 2014 5:36 شام
واہ کو روکنے پر اختیار نہیں۔ واہ۔واہ ۔واہ
آپ کے اس ہنر سے واقف ہو کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ہم کہ ٹھہرے شاعری کے دیوانے۔
عاطف بٹ صاحب بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔ اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین
سر، بےحد شکریہ۔ آپ کی طرف سے داد پا کر واقعی بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
جزاک اللہ خیراً
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D9%86%DA%AF-%D8%A2%DA%A9%D8%B1-%D8%AA%D8%AE%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D9%B9-%D8%AF%DB%8C.72069/