السلام علیکم! میں نے حال ہی میں عروض پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ مفاعلاتن کے قضیے پر ایک مفصل ریسرچ پیپر زیر تسوید ہے۔ اردو عروض ۔ارتقائی مطالعہ کے زیر عنوان میرا ریسرچ پیپر جو اس ویب سائیٹ پر موجود ہے اغلاط سے پر ہے ۔ اصل مسودہ عندالطلب ارسال کیا جا سکتا ہے۔فارسی اور اردو عروض پر تحقیقی مواد کے تبادلے کے لیے قارئین رجوع فرما سکتے ہیں۔
ڈاکٹرمحمدزبیرخالد
zubyre.khalid@facebook.com kythali@yahoo.com
وعلیکم اسلام۔ محفل پر بہت بہت خوش آمدید۔
محترم! آپ نے یہ پی ای ڈی کہاں سے کی ہے؟
اور اس کے لئے کتنی تعلیم درکار ہے؟ کیا آپ ہم جیسے ناچیز و حقیر لوگوں کو بھی عروض سکھانے کی خدمت سر انجام دے کر ثواب حاصل کرنا چاہیں گے؟ یہاں اصلاحِ سخن کے دھاگے کو آپ جیسے معتبر حضرات کی بہت سخت ضرورت ہے۔
دوسری بات یہ کہ اگر ممکن ہو تو اس ناچیز کو بھی اپنا مسودہ عنایت فرمائیں۔ ہم نے آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں ایڈ کر لیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ آپ کی آمد ہمارے لئے علم و ادب سے آگاہی کا باعث ہوگی۔
جزاک اللہ خیراً
محمد یعقوب آسی
محمد اسامہ سَرسَری