( اردو محفل ) میری پہلی غزل

عطاء اللہ جیلانی — اگست 28، 2020 8:06 شام
عجب یہ راز تھا مَقْفَل دلِ ناشاد سے مل کر
گزارا ہم نے بھی اک پل وہ لمحہ تھا بڑا بہتر
سَراسَر سوچ میں رہ کر ذرا سی موج سے مل کر
کبھی وہ وقت تھا ہمدم تہہ دل سے جزا لے کر
ہمارے اَشک نے بویا سرِ سَرشاد کے عنبر
دلوں کے نشرِ پہ قابو ملی تھی سوزِ جاں ہوکر
قلم کی بوندا باندی میں جیلانیْ گِر پڑا در پر
سمجھ لو یار تھے دو چار مگر کچھ سانپ تھے بن کر
اشارہ اک ہی کافی تھا کمانِ تیر نشانہ پر
بچھڑ کر ہی ہوا برسات عطاء کا نام کیا لے کر
عجب یہ راز تھا مَقفَل دلِ ناشاد سے مل کر
گزارا ہم نے بھی اِک پل وہ لمحہ تھا بڑا بہتر
عطاء اللہ جیلانی
شمشاد — اگست 28، 2020 10:50 شام
جیلانی صاحب غزل "مؤنث" ہوتی ہے، آپ نے اسے "مذکر" کیوں لکھا؟
الف عین — اگست 29، 2020 6:58 صبح
اکثر مصرعوں میں ایک آدھ حرف زائد ہے
مفہومِ کسی شعر کا کم از کم مجھ پر واضح نہیں ہوا
ہر شعر کے ہر مصرع میں قافیہ ضروری نہیں
آخر میں مطلع کو کیوں دہرایا گیا ہے؟
نور وجدان — اگست 29، 2020 7:16 صبح
جیلانی صاحب غزل "مؤنث" ہوتی ہے، آپ نے اسے "مذکر" کیوں لکھا؟
درست کردیا
عطاء اللہ جیلانی — اگست 29، 2020 9:43 صبح
جیلانی صاحب غزل "مؤنث" ہوتی ہے، آپ نے اسے "مذکر" کیوں لکھا؟
جی شمشاد صاحب
ٹائپنگ غلطی ہوئی
عطاء اللہ جیلانی — اگست 29، 2020 9:47 صبح
اکثر مصرعوں میں ایک آدھ حرف زائد ہے
مفہومِ کسی شعر کا کم از کم مجھ پر واضح نہیں ہوا
ہر شعر کے ہر مصرع میں قافیہ ضروری نہیں
آخر میں مطلع کو کیوں دہرایا گیا ہے؟
جی محترم اللہ تعالی آپکو خوش رکھے
میری سیکھنے کی کوشش جاری ہے اور آخری مطلع کو دہرانے کی وجہ یہ تھی کہ یہ شعر کسی خاص شخص کیلئے لکھا گیا اس لئے دہرایا تھا
شمشاد — اگست 29، 2020 8:42 شام
نور جی
پسندیدہ کلام کی فہرست میں ابھی بھی "میرا پہلا غزل" ہی نظر آ رہا ہے۔ ربط یہ رہا۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 29، 2020 10:21 شام
نور جی
پسندیدہ کلام کی فہرست میں ابھی بھی "میرا پہلا غزل" ہی نظر آ رہا ہے۔ ربط یہ رہا۔
جناب یہ عارضی ربط ہے جو جند گھنٹوں میں یوں بھی حذف ہو جائے گا۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 30، 2020 9:50 صبح
مجھے تو یہ غزل سے زیادہ نظم معلوم ہوتی ہے۔
عجب یہ راز تھا مَقْفَل دلِ ناشاد سے مل کر
مَقْفَل کے کیا معنی ہوتے ہیں؟؟؟
ہمارے اَشک نے بویا سرِ سَرشاد کے عنبر
سرشاد؟؟؟ ویسے سرشاد کے معنی اگر خفیہ نہ ہوتے، تب بھی مصرعے میں بلا کی تعقید ہے۔
ویسے عنبر نامی خوشبودار مادّہ ایک مچھلی کے پیٹ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔۔۔ اس کو کہیں بونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا :)
دلوں کے نشرِ پہ قابو ملی تھی سوزِ جاں ہوکر
قابو ’’ملی‘‘ تھی یا ’’ملا‘‘ تھا؟؟؟ ۔۔۔ دلوں کا نشر کیا ہوتا ہے؟؟
قلم کی بوندا باندی میں جیلانیْ گِر پڑا در پر
جنابِ گلزار سے کافی متاثر معلوم ہوتے ہیں :) ۔۔۔ یہ قلم کی بوندا باندی کیسے اور کہاں ہوتی ہے بھائی؟؟؟
جیلانی میں سے درمیانی ی نہیں گرائی جاسکتی۔
بچھڑ کر ہی ہوا برسات عطاء کا نام کیا لے کر
برسات مؤنث ہے جناب، یہ ہوتی ہے۔
دعاگو،
راحلؔ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.113007/