Nihilism

زھرا علوی — مئی 17، 2014 11:23 صبح
اے مری خواہش فراموشی!
اے فراموش آرزوئے حیات!
آج پھیلا کے دامن ہستی
یہ تو کس در پہ آ کے بیٹھ گئ؟
وہ جو موجود تھے بروئے گماں
وہ جن کی خاک تھی ہوا کا خمیر
وہ جو بے بال و پر پھرے، تنہا
در بدر، ہشت نگر، راہ بقا
وہ جو ہونے کا بار سہ نہ سکے
وہ جو پل بھر رکے پہ رہ نہ سکے
وہ تو کب کے چلے گئے یاں سے
اے مری خواہش فراموشی!
اے فراموش آرزوئے حیات!
یہ تو کس در پہ آ کے بیٹھ گئ!!!!!
ایم اے راجا — مئی 18، 2014 5:14 شام
واہ واہ واہ زھرا علوی صاحبہ کیا عمدہ کہا ہے، بہت داد قبول ہو
ابن سعید — مئی 18، 2014 5:18 شام
واہ بھئی، یہ کب خاموشی سے ہماری زھرا بٹیا آئیں اور اتنا خوبصورت کلام شریک کر کے چلی گئیں۔ :) :) :)
سید ذیشان — مئی 18، 2014 5:23 شام
خوب نظم کہی۔
زھرا علوی — مئی 18، 2014 7:58 شام
واہ واہ واہ زھرا علوی صاحبہ کیا عمدہ کہا ہے، بہت داد قبول ہو

بہت شکریہ راجا صاحب !! :)
زھرا علوی — مئی 18، 2014 7:59 شام
شکریہ ذیشان!!! :)
زھرا علوی — مئی 18، 2014 8:00 شام
واہ بھئی، یہ کب خاموشی سے ہماری زھرا بٹیا آئیں اور اتنا خوبصورت کلام شریک کر کے چلی گئیں۔ :) :) :)
بھائی بس سوچا آپکو سرپرائز دیا جائے !!! :)
کیسے ہیں آپ؟ :)
ابن سعید — مئی 18، 2014 8:41 شام
بھائی بس سوچا آپکو سرپرائز دیا جائے !!! :)
کیسے ہیں آپ؟ :)
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ ویسے ایک راز تو اب ہمارے لیے راز نہیں رہا۔۔۔ اور ہم شدت سے منتظر ہیں۔ :) :) :)
نور وجدان — جون 9، 2014 1:36 شام
خوابیدہ اور خواب کی نفی ۔۔۔۔ شاید یہ نظم خواب میں ہی لکھی گئ ہے ۔۔۔۔واہ واہ
زھرا علوی — جون 18، 2014 8:16 شام
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ ویسے ایک راز تو اب ہمارے لیے راز نہیں رہا۔۔۔ اور ہم شدت سے منتظر ہیں۔ :) :) :)
کونسا راز بھیا ؟؟؟؟:sneaky::sneaky::sneaky:
ابن سعید — جون 18، 2014 8:31 شام
کونسا راز بھیا ؟؟؟؟:sneaky::sneaky::sneaky:
جب بٹیا کان ادھر بلکہ یہاں لائیں گی تو چپکے سے بتا دیں گے۔ :) :) :)
ویسے محفل کی سالگرہ قریب ہے اور احباب مشاعرے کا اہتمام بھی کرنے والے ہیں، لہٰذا تازہ کلام کے ساتھ تیار رہیں۔ :) :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/nihilism.74421/