آج بھی کرتے ہیں تجھ سے پیار ہم

ارشد چوہدری — اکتوبر 3، 2023 4:10 صبح
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
----------
آج بھی کرتے ہیں تجھ سے پیار ہم
کیوں کریں اس بات سے انکار ہم
-----------
سامنے تیرے کبھی آتے نہیں
چھپ کے کرتے ہیں ترا دیدار ہم
-------
دل ہی دل میں چاہتوں کا آپ کی
گرم رکھتے ہیں سدا بازار ہم
---------
جان دینے کے لئے ہم عشق میں
خود کو رکھتے ہیں سدا تیار ہم
--------
ہے سکھائی پیار نے یہ شاعری
کہہ رہے ہیں اس لئے اشعار ہم
-------
دل میں تیرے پیار کی ہے روشنی
عشق میں اب ہو گئے سرشار ہم
-------
زلف تیری چومتے ہیں جوش میں
کرتے ہیں یوں عشق کا اظہار ہم
---------
دل تمہاری یاد سے غافل نہیں
بات کرتے ہی نہیں بیکار ہم
-------
دل تمہارے نام ارشد کر دیا
اب رہے اس کے نہیں مختار ہم
----------
الف عین — اکتوبر 3، 2023 5:00 صبح
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
----------
آج بھی کرتے ہیں تجھ سے پیار ہم
کیوں کریں اس بات سے انکار ہم
-----------
درست
سامنے تیرے کبھی آتے نہیں
چھپ کے کرتے ہیں ترا دیدار ہم
-------
درست
دل ہی دل میں چاہتوں کا آپ کی
گرم رکھتے ہیں سدا بازار ہم
---------
چاہتوں کا بازار عجیب ہے، خواہشوں کہا جا سکتا ہے
جان دینے کے لئے ہےہم عشق میں
خود کو رکھتے ہیں سدا تیار ہم
--------
درست
ہے سکھائی پیار نے یہ شاعری
کہہ رہے ہیں اس لئے اشعار ہم
-------
پہلے مصرع کی روانی پر غور کریں
پیار نے ہم کو سکھا دی شاعری
دل میں تیرے پیار کی ہے روشنی
عشق میں اب ہو گئے سرشار ہم
------
پہلا مصرع رواں بنائیں، مفہوم کے اعتبار سے عجیب لگا
-
زلف تیری چومتے ہیں جوش میں
کرتے ہیں یوں عشق کا اظہار ہم
--------
جوش کی جگہ کچھ اور لفظ لائیں
-
دل تمہاری یاد سے غافل نہیں
بات کرتے ہی نہیں بیکار ہم
-------
دو لخت لگتا ہے
دل تمہارے نام ارشد کر دیا
اب رہے اس کے نہیں مختار ہم
----------
اب نہیں اس کے رہے...
ارشد چوہدری — اکتوبر 3، 2023 11:35 صبح
بہت شکریہ استاد محترم
ارشد چوہدری — اکتوبر 5، 2023 3:43 صبح
الف عین
(اصلاح)
--------
ہم کو تیرے پیار میں راحت ملی
کرتے ہیں اس بات کا اقرار ہم
---------
پیار نے ہم کو سکھا دی شاعری
کہہ رہے ہیں اس لئے اشعار ہم
---------
دل ہوا روشن تمہارے پیار سے
-----یا
دل ہمارا کھو گیا ہے پیار میں
عشق میں اب ہو گئے سرشار ہم
------------
زلف تیری چومتے ہیں پیار سے
کرتے ہیں یوں عشق کا اظہار ہم
----------
ہم کو تیرے پیار سے عزّت ملی
کس طرح یہ بھول جائیں یار ہم
---------
دل تمہارے نام ارشد کر دیا
اب نہیں اس کے رہے مختار ہم
----------
الف عین — اکتوبر 6، 2023 7:09 صبح
دل ہمارا کھو گیا.... بہتر متبادل ہے
درست ہو گئی ہے غزل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%D9%85.119960/