آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں

جاسمن — ستمبر 11، 2016 4:50 صبح
ایک غزل برائے اِصلاح
آواز دوں تو بند ہیں رستے سبھی یہاں
چلنے لگوں تو ملتے نہیں پاؤں کے نشاں
منزل تلک تو آنکھ کی بینائی ساتھ تھی
منزل ملی تو ہوئی ہیں محسوس کرچیاں
لوگوں نے تجھ سے پہلے مجھے دیں عقیدتیں
رُسوا ہوئے تو کھول دیں سب ہی نے کھڑکیاں
آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں
ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں
سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
رستے پہ جب چلی تو ملے خون کے نشاں
وہ آ چکا ہے جاسمن لیکن ابھی تلک
باقی ہیں مری ذات کی قاتل اداسیاں
نایاب — ستمبر 11، 2016 5:01 صبح
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
وزن و عروض بارے تو اساتذہ ہی جانیں ۔
بلاشک خیال کی پرواز بہت خوب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں
ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں
سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
رستے پہ جب چلی تو ملے خون کے نشاں
جاسمن — ستمبر 11، 2016 5:15 صبح
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
وزن و عروض بارے تو اساتذہ ہی جانیں ۔
بلاشک خیال کی پرواز بہت خوب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
بہت شکریہ۔
فاتح — ستمبر 11، 2016 5:18 صبح
ارےےےےےےے واہ جاسمن بہن
بالآخر آپ نے اپنی شاعری ارسال کر ہی دی۔
زبردست
فاتح — ستمبر 11، 2016 5:23 صبح
چند ایک مصرعوں میں جو عروض کی اغلاط ہیں وہ صرف الفاظ کی ترتیب تبدیل کرنے سے یوں درست ہو سکتی ہیں:
منزل ملی تو ہوئی ہیں محسوس کرچیاں
منزل ملی تو ہوتی ہیں محسوس کرچیاں
آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں
آؤ کبھی تو چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر اک گلی میں ملے تم کو کہکشاں
سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
سمجھی تھی راہِ حق میں ہوں تنہا میں دوستو
وہ آ چکا ہے جاسمن لیکن ابھی تلک
وہ آ چکا ہے لیکن ابھی تک اے جاسمن
۔۔۔۔۔
اور گو کہ اس مصرع کا وزن تو بالکل درست ہے لیکن الفاظ کی ترتیب تھوڑی سے بدلنے پر حوّا کا الف گرانا نہیں پڑتا:
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں
آدم کے ساتھ اُتری تھی حوّا بھی کل یہاں
جاسمن — ستمبر 11، 2016 5:30 صبح
فاتح بھائی!بہت بہت شکریہ اصلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے۔
اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
انشاءاللہ درست کرتی ہوں۔
محمد وارث — ستمبر 11، 2016 5:47 صبح
واہ بہت خوب جاسمن صاحبہ، کیا کہنے۔
راحیل فاروق — ستمبر 11، 2016 5:56 صبح
جیت گئیں!:):):)
محمدابوعبداللہ — ستمبر 11، 2016 6:02 صبح
لوگوں نے تجھ سے پہلے مجھے دیں عقیدتیں
رُسوا ہوئے تو کھول دیں سب ہی نے کھڑکیاں

اس کا مطلب سمجھا دیجیے۔
لاریب مرزا — ستمبر 11، 2016 6:07 صبح
آپ نے تو حیران کر دیا جاسمن بہنا!!
ہر شعر لاجواب!! اتنا خوبصورت کلام پیش کرنے پر بہت سی داد
:)
الف عین — ستمبر 11، 2016 7:27 صبح
et tu Brutus
خوش گوار حیرت۔
واہ وا شاباش لڑکی واہ وا
تو جواں مردوں سے بازی لے گئی!!
اصلاح تو فاتح نے کر ہی دی ہے۔
ربیع م — ستمبر 11، 2016 8:32 صبح
بہت عمدہ آپی جی!
La Alma — ستمبر 11، 2016 3:50 شام
بہت خوب۔ اچھی غزل ہے . گو کہ ایک آدھ جگہ پر ابہام ہے لیکن مجموعی طور پر اچھی کوشش ہے .لکھتی رہیں۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 11، 2016 4:29 شام
واہ واہ. لا جواب. کیا کہنے جاسمن بہن.
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 19، 2016 3:54 صبح
واہ واہ! بہت خوب!!
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں
کیا اچھا مصرع ہے ! اپنے آپ میں مکمل !!
جاسمن — ستمبر 19، 2016 7:28 صبح
واہ بہت خوب جاسمن صاحبہ، کیا کہنے۔
یقین نہیں آرہا۔:)لیکن واقعی یہ وارث بھائی کی طرف سے ہے بی بی جاسمن۔
اپنے کندھے پہ ایک تھپکی دی ہے میں نے۔:D
شکریہ ۔شکریہ۔
جاسمن — ستمبر 19، 2016 7:29 صبح
ہیں؟کس سے؟:)
جاسمن — ستمبر 19، 2016 7:32 صبح
آپ نے تو حیران کر دیا جاسمن بہنا!!
ہر شعر لاجواب!! اتنا خوبصورت کلام پیش کرنے پر بہت سی داد
:)
آپ نے تو حیران کر دیا :D مجھے خود یقین نہیں آرہا خود کو ایسی داد ملنے پہ۔ :D
تاہم شکریہ۔اس قدر حوصلہ افزائی پہ۔
محمد امین — ستمبر 19، 2016 7:42 صبح
et tu Brutus
خوش گوار حیرت۔
واہ وا شاباش لڑکی واہ وا
تو جواں مردوں سے بازی لے گئی!!
اصلاح تو فاتح نے کر ہی دی ہے۔

:D
بہت اچھی غزل ہے ۔۔۔
جاسمن — ستمبر 19، 2016 7:43 صبح
et tu Brutus
خوش گوار حیرت۔
واہ وا شاباش لڑکی واہ وا
تو جواں مردوں سے بازی لے گئی!!
اصلاح تو فاتح نے کر ہی دی ہے۔
آنکھیں مل مل کے دیکھا ہے۔۔۔۔:)استادِ محترم....
خوش گوار حیرت۔
آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔
اللہ آپ کو اچھی صحت،ایمان کی دولت،آسانیوں،رزقِ حلال کی فراوانی،گھر والوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ ایک لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ آمین!
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AF%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AD%D9%88%D9%91%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%D9%8F%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D9%84-%DB%8C%DB%81%D8%A7%DA%BA.91850/