یا غٹاغٹ نوش فرمائیں بناکر جوس آپ
یا فٹافٹ چسکیاں لیں پلپلا کر آم کی
یا چھری سے کاٹ کر کھائیں مزے لیکر اسے
سَرسَری! درگت بنائیں دل لگاکر آم کی
جزاکم اللہ خیرا!
میں نے جتنے پیڑ دیکھے سب کچے تھے لیکن جو بازار میں ہیں وہ پکے ہیں اس سے یہی اخذ کیا کہ ضرور "کاربیٹ" کا کمال ہے۔
مجھے آم پلپلا کر کے چسکیاں لگانے کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی پسند ہے، اس میں چھری سے لمبائی سے آم کے بیچوں بیچ گٹھلی تک گولائی میں کٹ لگا کر کٹ کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں کو مخالف سمت میں گھمانے سے گٹھلی سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر آرام سے گٹھلی نکال کر باقی کپ نما آدھے آم سے چمچ سے کرید کرید کر کھائیں۔ جیسے آدھے ناریل میں اسٹرا ڈال کر پانی پیا جاتا ہے۔ آم عام ہو جائے تو باتصویر شئیر کروں گا۔