آپ کا پیار ہے جو کچھ بھی ہے (بحر خفیف)

نوید ناظم — جولائی 8، 2017 10:43 صبح
یہ تو بے کار ہے جو کچھ بھی ہے
پسِ دیوار ہے جو کچھ بھی ہے
یہ ہنر ہے کہ دل سے کھیلے گا
خیر فنکار ہے جو کچھ بھی ہے
آپ کے سامنے بھلا میں کیا؟
میری سرکار ہے جو کچھ بھی ہے!
وہ نظر دل کو چیر جائے گی
دیکھ تلوار ہے جو کچھ بھی ہے
کس لیے اُس کو بے وفا کہنا
پھر بھی وہ یار ہے جوکچھ بھی ہے
صرف باتوں سے کچھ نہیں ہوتا
شیخ! کردار ہے جو کچھ بھی ہے
دل کو ہم نے توصرف بیچا تھا
یہ خریدار ہے جو کچھ بھی ہے
کچھ نہیں ہیں نوید کے اشعار
آپ کا پیار ہے جو کچھ بھی ہے
نوید ناظم — جولائی 8، 2017 10:44 صبح
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہء کرام
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2017 10:58 صبح
ہماری صلاح:
"جُکچھ بھی ہے" کو "یہ جو کچھ ہے" سے بدل کر باقی اشعار کو اس کے مطابق ڈھال لیجیے، مثلاً
کچھ نہیں ہیں نوید کے اشعار
آپ کا پیار ہے یہ جو کچھ ہے
الف عین — جولائی 8، 2017 12:03 شام
ردیف کے دوسرے متبادلات
جو ہے کچھ بھی
اگر کچھ ہے
نوید ناظم — جولائی 8، 2017 3:30 شام
ردیف کے دوسرے متبادلات
جو ہے کچھ بھی
اگر کچھ ہے
بہت شکریہ سر۔۔۔
کیا غزل کو اسی ردیف کے ساتھ قبول نہیں کیا جا سکتا اگرچہ اس میں "جُکچھ " بھی ہے؟
یہ اس لیے پوچھا کہ اگر عروضی طور پر غلط ہو تو اور بات اور اگر محض سقم ہے تو مبتدی ہونے کے بنا پر اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
نوید ناظم — جولائی 8، 2017 3:34 شام
ہماری صلاح:
"جُکچھ بھی ہے" کو "یہ جو کچھ ہے" سے بدل کر باقی اشعار کو اس کے مطابق ڈھال لیجیے، مثلاً
کچھ نہیں ہیں نوید کے اشعار
آپ کا پیار ہے یہ جو کچھ ہے
جی ممنون ہوں کہ آپ نے نگاہ کی ادھر۔اسی بابت اوپر سوال بھی کر دیا ہے۔
الف عین — جولائی 9، 2017 7:54 صبح
بہت شکریہ سر۔۔۔
کیا غزل کو اسی ردیف کے ساتھ قبول نہیں کیا جا سکتا اگرچہ اس میں "جُکچھ " بھی ہے؟
یہ اس لیے پوچھا کہ اگر عروضی طور پر غلط ہو تو اور بات اور اگر محض سقم ہے تو مبتدی ہونے کے بنا پر اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
مجھے تو اس ردیف کے ساتھ نا گوار ہی لگ رہی ہے غزل
نوید ناظم — جولائی 9، 2017 12:05 شام
مجھے تو اس ردیف کے ساتھ نا گوار ہی لگ رہی ہے غزل
جی سر بہتر۔۔۔۔ ردیف " اگر کچھ ہے" کر دی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%88-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D8%AE%D9%81%DB%8C%D9%81.97510/