آپ کو اس سے ہے کیا؟

نوید اکرم — مئی 21، 2016 9:34 صبح
ہو وہ بیوہ یا کنواری، آپ کو اس سے ہے کیا؟
ہو رہی ہے میری شادی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
معتدل ہو یا ہو فربہ، گوری ہو یا سانولی
جب مجھے لگتی ہے پیاری، آپ کو اس سے ہے کیا؟
اِس سے شادی کیوں نہ کی اور اُس سے شادی کیوں نہ کی؟
میری چاہت، میری مرضی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
کیا دیا اور کیا لیا؟ پوچھا انہوں نے مجھ سے جب
کہہ دیا میں نے کہ ماسی! آپ کو اس سے ہے کیا؟
لاد دے زیور سے اس کو یا نہ کچھ بھی دے اسے
جانے ماں اور جانے بیٹی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
شیروانی پہنوں یا پھر پہنوں میں پتلون کوٹ
یا پہن لوں کرتا دھوتی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
دودھ جب سالی پلائے، اس پہ لاکھوں وار دوں
یا نہ دوں اک پھوٹی کوڑی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
وصل کر لیں یا کریں شب کو فقط بوس و کنار
جانوں میں اور میری بیوی ، آپ کو اس سے ہے کیا؟
عباد اللہ — مئی 21، 2016 9:57 صبح
واہ واہ بہت خوب ہے
وصل کر لیں یا کریں شب کو فقط بوس و کنار
جانوں میں اور میری بیوی ، آپ کو اس سے ہے کیا؟
واقعی ہمیں تو کچھ نہیں ہے بھیا لیکن شاید اسے ابتذال کہتے ہیں۔
مجموعی طور پر بہت عمدہ غزل ہے
عبیر خان — مئی 21، 2016 10:50 صبح
ہو وہ بیوہ یا کنواری، آپ کو اس سے ہے کیا؟
ہو رہی ہے میری شادی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
معتدل ہو یا ہو فربہ، گوری ہو یا سانولی
جب مجھے لگتی ہے پیاری، آپ کو اس سے ہے کیا؟
اِس سے شادی کیوں نہ کی اور اُس سے شادی کیوں نہ کی؟
میری چاہت، میری مرضی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
کیا دیا اور کیا لیا؟ پوچھا انہوں نے مجھ سے جب
کہہ دیا میں نے کہ ماسی! آپ کو اس سے ہے کیا؟
لاد دے زیور سے اس کو یا نہ کچھ بھی دے اسے
جانے ماں اور جانے بیٹی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
شیروانی پہنوں یا پھر پہنوں میں پتلون کوٹ
یا پہن لوں کرتا دھوتی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
دودھ جب سالی پلائے، اس پہ لاکھوں وار دوں
یا نہ دوں اک پھوٹی کوڑی، آپ کو اس سے ہے کیا؟
وصل کر لیں یا کریں شب کو فقط بوس و کنار
جانوں میں اور میری بیوی ، آپ کو اس سے ہے کیا؟

وا وا کیا خوب عرض کیا ہے۔ می ہمیں کچھ نہیں ہے اس سے۔ :)
الف عین — مئی 22، 2016 7:51 صبح
مجھے بھی کچھ نہیں کہنا ہے۔
اچھی مزاحیہ غزل ہے۔
لاریب مرزا — مئی 22، 2016 8:40 صبح
خوب! عمدہ کاوش! اچھی مزاحیہ غزل ہے۔
لاریب مرزا — مئی 22، 2016 8:49 صبح
ہم فقط ریٹنگ ہی دے دیں، یا لکھیں کچھ بھی یہاں
ہے سراسر اپنی مرضی ، آپ کو اس سے ہے کیا؟؟
:D
فرحان عباس — مئی 22، 2016 8:53 صبح
واہ واہ واہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D8%9F.90004/