آپ کی تنقیدی نظر کا منتظر۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

توصیف یوسف مغل — اکتوبر 12، 2014 12:03 شام
غزل برائے اصلاح
نگاہیں ملا کر نگاہیں چرانا
ہے سیکھا کہاں سے ہمیں بھول جانا
کہاں چل دیے ہو ہمیں چھوڑ کر تم
ادا خوب پائی ہمیں یوں جلانا
جو فرست ملے تو کبھی یاد کرنا
ترا روٹھ جانا ہمارا منانا
عجب تھا وہ لمحہ عجب داستاں ہے
کبھی گیت گانا، وہ سننا، سنانا
میں کیسے کہوں اور کس کو بتاؤں
وہ چھپ چھپ کے ملنا بہانے بنانا
وہ دن آج ہم کو بہت یاد آیا
وہ پردے کے پیچھے ترا مسکرانا
سرِ بزم دیکھا تمہارا اشارہ
ہاں دانتوں کے نیچے وہ انگلی دبانا
کبھی ہاتھ رکھ کر مرے جسم و جاں پر
وہ بل کھاتی زلفوں کا سایہ دکھانا
بہت مضطرب ہے مرا دل پیارے
وہ گیسو سجانا، وہ سرمہ لگانا
وہ لمحے نہ جانے کہاں کھو گئے ہیں
تری راہ میں اپنی پلکیں بچھانا
اے یوسفٌ سنو تم اسے جا بتانا
جو ہم یاد آئیں تو پھر لوٹ آنا
توصیف یوسف​
ابن رضا — اکتوبر 12، 2014 3:07 شام
پہلا مصرع تو مشہور گانے کا ہے۔
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 12، 2014 3:19 شام
[QUOTEجناب ="ابن رضا, post: 1618710, member: 7789"]پہلا مصرع تو مشہور گانے کا ہے۔[/QUOTE]
محترم جناب ابن رضا صاحب،
ہو گا لیکن میں نے نہیں سنا چلیں میں وہ مصرع بدل دوں گا اور باقی آپ میری اصلاح کریں۔۔۔
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 12، 2014 3:21 شام
اور بہت شکریہ جناب ابن رضا صاحب اور باقی غزل کے بارے میں کیا رائے ہے۔۔۔
ابن رضا — اکتوبر 12، 2014 3:50 شام
اور بہت شکریہ جناب ابن رضا صاحب اور باقی غزل کے بارے میں کیا رائے ہے۔۔۔
میری رائے محفوظ ہے کہ میں تو خود ایک طفلِ مکتب ہوں بہتر ہے کہ اساتذہ کرام سے رجوع کیجیے
جنید عطاری — اکتوبر 12، 2014 6:47 شام
کبھی ہاتھ رکھ کر مرے جسم و جاں پر
ہاتھ سینے پر رکھنا تو سُنا ہے، جسم و جاں پر رکھنا عجیب ترین ہے۔ اچھی ایجاد ہے،
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 14، 2014 5:15 صبح
ابن رضاہیost: 1618722 نے کہا:
میری رائے محفوظ ہے کہ میں تو خود ایک طفلِ مکتب ہوں بہتر ہے کہ اساتذہ کرام سے رجوع کیجیے
چلیں جی دیکھتے ہیں اگر کسی استاذ محترم کی نظر پڑی تو...
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 14، 2014 5:17 صبح
کبھی ہاتھ رکھ کر مرے جسم و جاں پر
ہاتھ سینے پر رکھنا تو سُنا ہے، جسم و جاں پر رکھنا عجیب ترین ہے۔ اچھی ایجاد ہے،
اچھا آپ کے خیال میں جسم و جاں پر ہاتھ رکھنا ممنوع ہے کیا...........؟
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 14، 2014 5:19 صبح
[QUOTEجناب ="ابن رضا, post: 1618710, member: 7789"]پہلا مصرع تو مشہور گانے کا ہے۔[/QUOTE]
محترم جناب ابن رضا صاحب کیا میں یہی مصرع استعمال کر سکتا ہوں جو ایک گانے کا ہے کیونکہ کہ الفاظ تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے...
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 14، 2014 5:28 صبح
محترم جناب ابن رضا صاحب کیا میں یہی مصرع استعمال کر سکتا ہوں جو ایک گانے کا ہے کیونکہ کہ الفاظ تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے...

الفاظ یقیناً کسی کی ملکیت نہیں ہوتے لیکن جب کوئی ان الفاظ کو ملا کر ایک جملہ بنالے تو وہ جملہ اس کی قانونی اور اخلاقی طور پر ملکیت ہوجاتا ہے اور ہم اس کے حوالےہی سے اس جملے کو استعمال کرنے کے پابند ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ اس مصرع کو استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں کاماز کے اندر لکھیے تاکہ یہ اعلان ہوجائے کہ یہ مصرع آپ کا نہیں۔
’’نگاہیں ملاکر نگاہیں چرانا‘‘​
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 14، 2014 6:50 صبح
الفاظ یقیناً کسی کی ملکیت نہیں ہوتے لیکن جب کوئی ان الفاظ کو ملا کر ایک جملہ بنالے تو وہ جملہ اس کی قانونی اور اخلاقی طور پر ملکیت ہوجاتا ہے اور ہم اس کے حوالےہی سے اس جملے کو استعمال کرنے کے پابند ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ اس مصرع کو استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں کاماز کے اندر لکھیے تاکہ یہ اعلان ہوجائے کہ یہ مصرع آپ کا نہیں۔
’’نگاہیں ملاکر نگاہیں چرانا‘‘​
جی بہت بہتر۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%B1%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.78124/