آپ کی توجہ کا طالب ایک شعر

مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 3:06 شام
ایک شعر اصلاح کی خاطر عرض ہے.
اب پیار میں مسلسل بس پیروی چلے گی
میں آخرے پیغمبر, تو آخری صحیفہ.
محمد بلال اعظم — اگست 5، 2012 3:08 شام
ایک شعر اصلاح کی خاطر عرض ہے.
اب پیار میں مسلسل بس پیروی چلے گی
میں آخری پیغمبر, تو آخری صحیفہ.

ہم تو اتنی اصلاح دے سکتے ہیں کہ دوسرے مصرع میں ٹائپو ہو گیا ہے:D
محمد وارث — اگست 5، 2012 3:46 شام
پیغمبر کی بجائی لفظ پیمبر چاہیے۔
خوبصورت خیال ہے شعر پسند بھی آیا، دوسرا مصرع جس طرح کا جاندار ہے وہ اس کا متقضی ہے کہ پہلا مصرع بھی اتنا ہی جاندار اور رواں ہوتا۔
لیکن اگر یہ شعر میرا ہوتا تو بوجہ ادب شاید اس کو قلم زد کر دیتا۔:)
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 3:50 شام
تو ہم بھی اسے قلم زد کر دیتے ہیں محمد وارث بھائی. :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 3:53 شام
ہم تو اتنی اصلاح دے سکتے ہیں کہ دوسرے مصرع میں ٹائپو ہو گیا ہے:D

ہوجاتا ہے کبھی کبھی. ویسے اس اصلاح کے لئے بھی شکرگذار. یہ بھی کم تو نہ تھی.
محمد وارث — اگست 5، 2012 4:05 شام
تو ہم بھی اسے قلم زد کر دیتے ہیں محمد وارث بھائی. :)

میں نے یہ نہیں کہا تھا بھائی بس ایک بات منہ میں آئی اور کہہ دی۔ :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 4:14 شام
میں نے یہ نہیں کہا تھا بھائی بس ایک بات منہ میں آئی اور کہہ دی۔ :)

ارے وارث بھائی اتنا تو سمجھ ہی سکتا ہوں میں. اور آپ کی خاطر ایک نہیں سو شعر قلم زد کردوں. :)
وہ تو بس کوئی بات ذہن میں ہو تو شعر ہو جاتا ہے. یہ بھی یونہی ہوگیا.
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 4:51 شام
ناعمہ، صائمہ اور مہدی تینوں قابلِ احترام شخصیات کی پسندیدگی پر شکرگذار ہوں،
نایاب — اگست 5، 2012 5:13 شام
ایک شعر اصلاح کی خاطر عرض ہے.
اب پیار میں مسلسل بس پیروی چلے گی
میں آخرے پیغمبر, تو آخری صحیفہ.
محترم بھائی
جس کے بتلائے پیار محبت اخلاق کی پیروی مسلسل لازم ٹھہری
وہ ہستی باکمال ہی آخری پیغمبر اور اس پر نازل کتاب ہی آخری صحیفہ
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 6:28 شام
محترم بھائی
جس کے بتلائے پیار محبت اخلاق کی پیروی مسلسل لازم ٹھہری
وہ ہستی باکمال ہی آخری پیغمبر اور اس پر نازل کتاب ہی آخری صحیفہ

جی بیشک نایاب بھائی میرا مقصد ہرگز وہ نہیں تھا جسے آپ نے سمجھا۔
پیار محبت اور اخلاق کی چوٹیاں تو میرے آقا (ص) سر کر گئے ہیں۔
میرا مقصد ان پے جرات باندھنا ہرگز نہیں تھا۔
لیکن میں نے بنا کسی دلیل اور صفائی کے اس کو قلم زد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آگے کچھ بچتا ہی نہیں ہے کہنے کو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.53267/