محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 13، 2013 10:36 صبح
بچوں کے لیے
مشہور نظم ”ابو لائے موٹر کار“ کے شاعر سے معذرت کے ساتھ
ابو لائے کمپیوٹر
ہر کھیل اس کے ہے اندر
بجلی سے یہ چلتا ہے
موٹرکار سے اچھا ہے
کرنا ہو جو جلدی میں
کر دکھلائے چٹکی میں
آگے پیچھے لے کر جائے
سارے جگ کی سیر کرائے
کی بورڈ اس کی ہے چابی
سب کو اس کی بے تابی
ابن رضا — نومبر 13، 2013 10:43 صبح
یہ نظم بھی دل کو بھائے ہے
بچپن میں ہم کو لے جائے ہے۔۔۔

محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 13، 2013 10:44 صبح
یہ نظم بھی دل کو بھائے ہے
بچپن میں ہم کو لے جائے ہے۔۔۔
شکریہ بھائی پسند فرمانے۔
جزاکم اللہ خیرا۔

شیرازخان — نومبر 14، 2013 9:07 شام
واہ واہ۔۔۔بہت خوب۔۔۔
الف عین — نومبر 15، 2013 5:12 صبح
بس میری اتنی ہے صلاح
چاہئے اس میں کیوں اصلاح؟
بچوں کا یہ نغمہ ہے
یوں ہی اچھا لگتا ہے
سیدہ شگفتہ — نومبر 15، 2013 5:22 صبح
دلچسپ
نایاب — نومبر 15، 2013 5:26 صبح
بہت خوب
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 15، 2013 8:08 صبح
بہت شکریہ بھائی جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 15، 2013 8:10 صبح
بس میری اتنی ہے صلاح
چاہئے اس میں کیوں اصلاح؟
بچوں کا یہ نغمہ ہے
یوں ہی اچھا لگتا ہے
بہت شکریہ جناب۔۔۔ بہت آداب۔
جزاکم اللہ خیرا۔
اللہ خوش رکھے۔
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 15، 2013 8:10 صبح
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 15، 2013 8:10 صبح