شاہد شاہنواز — نومبر 16، 2016 3:40 شام
اتنی یادیں ہیں کہ ڈر جائیں گے مر جائیں گے
جب کبھی ہم ترے گھر جائیں گے مر جائیں گے
وہ جو کہتے ہیں سمندر ہے تری آنکھوں میں
جب سمندر میں اتر جائیں گے مر جائیں گے
پہلے امید تھی جینے کی جہاں والوں کو
اب تو کہتے ہیں جدھر جائیں گے مر جائیں گے
آپ اگر جان لیں ان عشق کے ماروں کی کتھا
آپ دنیا سے گزر جائیں گے مر جائیں گے
اس قدر درد نہ لا ایک غزل میں شاہد
ٹوٹ کر لوگ بکھر جائیں گے مر جائیں گے
فاخر رضا — نومبر 16، 2016 3:47 شام
زبردست۔ بہت دکھے دل کی کہانی ہے بھائی خدا آپ کو حوصلہ دے
کاشف اسرار احمد — نومبر 16، 2016 5:55 شام
اچھی غزل ہے شاہد بھائی۔
اس شعرمیں مجھے لگا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ:
وہ جو کہتے ہیں سمندر ہے تری آنکھوں میں
گر سمندر میں اتر پائے ، تو مر جائیں گے
باقی اشعار ماشا اللہ خوب ہیں۔
شاہد شاہنواز — نومبر 17، 2016 6:30 صبح
اچھی غزل ہے شاہد بھائی۔
اس شعرمیں مجھے لگا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ:
باقی اشعار ماشا اللہ خوب ہیں۔
عنایت ۔۔۔
ویسے ہمیں پوری ہی غزل "قابل غور " لگ رہی تھی کہ لکھیں یا چھوڑ دیں کیونکہ شاعری کیے کافی وقت ہوگیا تھا۔
دیکھتے ہیں باقی احباب کیا فرماتے ہیں بیچ اس مسئلے کے، اگر ان کے پاس وقت ہو۔
La Alma — نومبر 18، 2016 9:12 شام
ردیف اچھی ہے . تھوڑی محنت کر کے اچھے اشعار نکالے جا سکتے ہیں .
اتنی یادیں ہیں کہ ڈر جائیں گے مر جائیں گے
جب کبھی ہم ترے گھر جائیں گے مر جائیں گے
اس کے بھائی پہلوان ہیں کیا؟
الف عین — نومبر 19، 2016 4:56 صبح
اتنی یادیں ہیں کہ ڈر جائیں گے مر جائیں گے
جب کبھی ہم ترے گھر جائیں گے مر جائیں گے
÷÷محبوب کے گھر جانے پر ہی یادیں پیدا ہوتی ہیں؟ یہ بات عجیب لگی!
وہ جو کہتے ہیں سمندر ہے تری آنکھوں میں
جب سمندر میں اتر جائیں گے مر جائیں گے
÷÷’وہ جو‘ میں ’وہ ‘ کون؟ اگر مراد ’کہا جاتا ہے‘ تو یوں کہو، ’لوگ کہتے ہیں‘
پہلے امید تھی جینے کی جہاں والوں کو
اب تو کہتے ہیں جدھر جائیں گے مر جائیں گے
÷÷درست
آپ اگر جان لیں ان عشق کے ماروں کی کتھا
آپ دنیا سے گزر جائیں گے مر جائیں گے
÷÷کتھا سنی جاتی ہے، جانی نہیں، اور اگر جان بھی لی جائے تو دنیا سے گزرنے کا تعلق اس سے؟ شعر دو لخت محسوس ہوتا ہے
اس قدر درد نہ لا ایک غزل میں شاہد
ٹوٹ کر لوگ بکھر جائیں گے مر جائیں گے
شاہد شاہنواز — نومبر 19، 2016 6:37 صبح
۔

بے حد شکریہ ۔۔۔
شکیب — نومبر 19، 2016 12:11 شام
÷÷’وہ جو‘ میں ’وہ ‘ کون؟ اگر مراد ’کہا جاتا ہے‘ تو یوں کہو، ’لوگ کہتے ہیں‘
سبحان اللہ چچا جان۔

اب تو یقین ہو چلا ہے کہ میں بالکل آپ ہی کی طرح سوچتا ہوں۔
الف عین — نومبر 20، 2016 3:36 صبح
سبحان اللہ چچا جان۔

اب تو یقین ہو چلا ہے کہ میں بالکل آپ ہی کی طرح سوچتا ہوں۔
Great men think alike
محمد تابش صدیقی — نومبر 20، 2016 4:14 صبح
سبحان اللہ چچا جان۔

اب تو یقین ہو چلا ہے کہ میں بالکل آپ ہی کی طرح سوچتا ہوں۔
کچھ لوگ صرف سوچتے ہیں اور کچھ عمل کرتے ہیں.