احسان (ماخوذ از حکایاتِ سعدی) از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 11، 2021 2:50 شام
محفلین بھائیوں سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ

احسان
محمد خلیل الرحمٰن
(ماخوذ از حکایاتِ سعدی)
کسی شہر میں ایک تھا نوجواں
بہت رحم دل اور بہت مہرباں
کہیں شیخ سعدی نے دیکھا اسے
بیاباں میں بکری چراتے ہوئے
تھی بکری کی گردن میں رسی پڑی
وہ اس کے اشارے کی پابند تھی
کہا شیخ سعدی نے اے نوجواں
لیے جارہے ہو اسے تم کہاں
اشارہ ہے رسی کا اس کے لیے
جو رسی کو چھوڑو، کبھی نہ چلے
کہا اس نے ایسا نہیں مہرباں
میں جاؤں جہاں آئے گی یہ وہاں
یہ رسی نہیں بھوک کا ہے کمال
کہ رکھتا ہوں دن رات اس کا خیال
یہ رسی نہیں ، میرا احسان ہے
کہ یہ صرف میرے ہی پیچھے چلے
بُروں پر نوازش مری گر رہے
تو کتا بھی میری حفاظت کرے
(بداں را نوازش کن اے نیک مرد
کہ سگ پاسدار و چوناں تو خورد)​
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 11، 2021 3:01 شام
ایک پورا مجموعہ سعدی کی حکایات کے لیے مخصوص کر دیں تو کیسا رہے؟
استادِ محترم کی دُعا!!!
ظہیراحمدظہیر — نومبر 11، 2021 9:51 شام
بہت خوب ، بہت خوب!
کیا بات ہے خلیل بھائی !
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 12، 2021 11:16 صبح
بہت خوب ، بہت خوب!
کیا بات ہے خلیل بھائی !
جزاک اللہ خیرا ظہیراحمدظہیر بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — جون 29، 2022 2:42 شام
یاسر شاہ — جولائی 3، 2022 11:23 صبح
خوبصورت۔
یاسر شاہ — جولائی 3، 2022 11:34 صبح
بُروں پر نوازش مری گر رہے
تو کتا بھی میری حفاظت کرے
اس کو یوں دیکھ لیجیے:
نوازش کرو تم بروں پر میاں!
یوں کتا بھی ہو جائے گا پاسباں
یا
بروں پر بھی احساں کرو تم میاں
یوں کتا بھی ہو جائے گا پاسباں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%A7%D8%AE%D9%88%D8%B0-%D8%A7%D8%B2-%D8%AD%DA%A9%D8%A7%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D9%90-%D8%B3%D8%B9%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.117699/