از قلم خود

حافظ م ح حیدر — فروری 13، 2021 8:15 صبح
گداے شہ گردوں رکاب ہوں میں
کہ خاکِ درِ بو تراب ہوں میں
خزاں رسیدہ ہوں اے میرے خواجہ پیا
ہو نگاہِ کرم کے سیراب ہوں میں
اساتذہ سے گزارش ہے کہ اسے بہتر کرنے میں مدد کریں..
مومن فرحین — فروری 13، 2021 9:46 صبح
حافظ حیدر جی آپ اپنا کلام اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کریں ۔اور اساتذہ کو ٹیگ کر دیں ۔
حافظ م ح حیدر — فروری 13، 2021 9:53 صبح
حافظ حیدر جی آپ اپنا کلام اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کریں ۔اور اساتذہ کو ٹیگ کر دیں ۔
مجھے اس ویب سائٹ کہ بارے میں کچھ پتا نہیں، البتہ اگر آپ جیسے لوگ اصلاح کرتے رہیں تو بہتر رہے گا.. شکریہ.
حافظ م ح حیدر — فروری 13، 2021 9:55 صبح
حافظ حیدر جی آپ اپنا کلام اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کریں ۔اور اساتذہ کو ٹیگ کر دیں ۔
رہی اساتذہ کو Tag کرنے والی بات تو میں کسی کو جانتا ہی نہیں یہاں
مومن فرحین — فروری 13، 2021 10:40 صبح
اس محفل کی خاص بات یہی ہے کہ سبھی محفلین آپ کو ہر وقت مدد کے لیے تیار ملیں گے۔ :)
مومن فرحین — فروری 13، 2021 10:41 صبح
آپ کا کلام اصلاح سخن میں کر دیا گیا ہے انتظامیہ کے زریعے
مومن فرحین — فروری 13، 2021 10:48 صبح
رہی اساتذہ کو Tag کرنے والی بات تو میں کسی کو جانتا ہی نہیں یہاں

ان دنوں محترم استاد الف عین انکل کی طبیعت ناساز ہے تو محترم محمد احسن سمیع راحل بھائی اور محترم خلیل الرحمن انکل نے اصلاح کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے ۔ ان کے علاوہ آپ محترم تابش صدیقی بھائی اور محترم سید عاطف علی انکل کو بھی ٹیگ کر سکتے ہیں ۔
حافظ م ح حیدر — فروری 13، 2021 11:04 صبح
ان دنوں محترم استاد الف عین انکل کی طبیعت ناساز ہے تو محترم محمد احسن سمیع راحل بھائی اور محترم خلیل الرحمن انکل نے اصلاح کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے ۔ ان کے علاوہ آپ محترم تابش صدیقی بھائی اور محترم سید عاطف علی انکل کو بھی ٹیگ کر سکتے ہیں ۔
بہت بہت شکریہ رہنمائی کا.
الف عین — فروری 13، 2021 2:28 شام
ان چاروں سطروں کا مفہوم میں سمجھ نہیں سکا، کچھ واضح کریں کہ کیا کہنا چاہتے ہیں
حافظ م ح حیدر — فروری 13، 2021 2:44 شام
ان چاروں سطروں کا مفہوم میں سمجھ نہیں سکا، کچھ واضح کریں کہ کیا کہنا چاہتے ہیں
جی
گداے شہِ گردوں رکاب ہوں میں
کہ خاکِ درِ بو تراب ہوں میں
میں ایسے عظیم بادشاہ کا غلام ہوں کہ جن کی رکاب آسمان ہے،دوسرا مصرعہ واضع کر رہا ہے اس عظیم بادشاہ کو جس کے در کی خاک ہوں میں. وہ بادشاہ مولا علی ہیں.
خزاں رسیدہ ہوں اے میرے خواجہ پیا
ہو نگاہِ کرم کے سیراب ہوں میں
میں خزاں ذدہ ہوں، مجھ پر نگاہِ کرم کر کہ سیراب ہو جاوں
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 14، 2021 9:24 صبح
میرے بھائی ۔۔۔ میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ ابھی آپ شاعری کرنے کے بجائے پڑھیں ۔۔۔ سب سے پہلے تو املا پر توجہ دیں ۔۔۔ درست املا کیے بغیر معیاری شاعری ہو ہی نہیں سکتی۔
حافظ م ح حیدر — فروری 14، 2021 9:40 صبح
میرے بھائی ۔۔۔ میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ ابھی آپ شاعری کرنے کے بجائے پڑھیں ۔۔۔ سب سے پہلے تو املا پر توجہ دیں ۔۔۔ درست املا کیے بغیر معیاری شاعری ہو ہی نہیں سکتی۔
میں شاعری کرتا بھی نہیں ہوں جناب یہ تو بس میرا تعرف اور التجا تھی، البتہ آپ کہ مشورہ پر عمل کروں گا اور ساتھ ہی چاہوں گا کہ میری املا کی اور باقی جو غلطیاں آپ کو نظر آئی ہیں ان کی نشاندہی کر دیں.
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 14، 2021 9:46 صبح
گداے شہ گردوں رکاب ہوں میں
گدائے
ہو نگاہِ کرم کے سیراب ہوں میں
کہ
دوسرا مصرعہ واضع کر رہا ہے
واضح
خزاں زدہ
جاؤں
تعارف
البتہ آپ کہ مشورہ پر
کے
حافظ م ح حیدر — فروری 14، 2021 10:11 صبح
گدائے
کہ
واضح
خزاں زدہ
جاؤں
تعارف
کے
شکریہ اس سب کا پر مسئلہ یہاں املا نہ جاننے کا نہیں Roman Urdu لکھنے کا ہے، میں نے کبھی اردو keypad استعمال نہیں کیا، یہاں جیسے لکھنے ہوا لکھ دیا.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B2-%D9%82%D9%84%D9%85-%D8%AE%D9%88%D8%AF.115134/