اس غزل کی اصلاح فرمائیں

محسن اعوان فائقؔ — مئی 24، 2021 8:15 صبح
مجھے معلوم تھا بس وہ شرارت کر ہی بیٹھے گا
محبت کی امانت میں خیانت کر ہی بیٹھے گا
میں اُس کی بے وفائی کو اگر ثابت بھی کر دوں تو
زمانے سے کوئی اُس کی حمایت کر ہی بیٹھے گا
مرے دل کے شکاری نے یہی آغاز میں سوچا
کہ آئے گا شکنجے میں محبت کر ہی بیٹھے گا
زمانے سے میں ایسے ہی شکایت بس نہیں کرتا
سُنے گا بات جو ایسی مذمت کر ہی بیٹھے گا
مجھے ڈر ہے کہ فائقؔ کل وہ محشر میں کرے گا کیا
خدا نے گر سنا مجھ کو ، عدالت کر ہی بیٹھے گا
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 8:22 صبح
مجھے معلوم تھا بس وہ شرارت کر ہی بیٹھے گا
محبت کی امانت میں خیانت کر ہی بیٹھے گا
میں اُس کی بے وفائی کو اگر ثابت بھی کر دوں تو
زمانے سے کوئی اُس کی حمایت کر ہی بیٹھے گا
مرے دل کے شکاری نے یہیئ آغاز میں سوچا
کہ آئے گا شکنجے میں محبت کر ہی بیٹھے گا
زمانے سے میں ایسے ہی شکایت بس نہیں کرتا
سُنے گا بات جو ایسی مذمت کر ہی بیٹھے گا
مجھے ڈر ہے کہ فائقؔ کل وہ محشر میں کرے گا کیا
خدا نے گر سنا مجھ کو ، عدالت کر ہی بیٹھے گا
کیا یہ غزل آپ پہلے کسی مختلف نام سے محفل پر پیش کر چکے ہیں
محسن اعوان فائقؔ — مئی 24، 2021 8:26 صبح
جی سر نام یہی تھا مگر اپنے تخلص کا اضافہ کیا ہے,,,اور ایک شعر کا بھی اضافہ کیا ہے,,,
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 8:29 صبح
اس غزل کی اصلاح فرمائیں
پہلے آپ انتظامیہ سے ان دونوں اکاؤنٹس کو ضم کروالیں
محسن اعوان فائقؔ — مئی 24، 2021 8:34 صبح
جی میں نے وہ اکاؤنٹ ختم کرا دیا ہے
محسن اعوان فائقؔ — مئی 24، 2021 8:35 صبح
پہلے آپ انتظامیہ سے ان دونوں اکاؤنٹس کو ضم کروالیں
سر آپ ایک نظر غزل پر ڈال کر اپنی رائے دیں
محسن اعوان فائقؔ — مئی 25، 2021 5:23 صبح
سر آپ ایک نظر غزل پر ڈال کر اپنی رائے دیں
آپ کی رائے کا انتظار کر رہا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.116353/