اس مطلع کی اصلاح درکار

فائق اعوان — اپریل 29، 2021 9:29 شام
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہونا
محبت کر ہی لوں گا عشق مجھ کو اب نہیں ہونا
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 30، 2021 1:47 صبح
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہونا
محبت کر ہی لوں گا عشق مجھ کو اب نہیں ہونا
وزن تو درست ہی ہے لیکن "نہیں ہونا" اردو محاورہ کے خلاف ہے۔ سیدھا سیدھا "نہیں ہوگا" کردیجیے نا!
دوسرے مصرع میں "مجھ کو" بھی کچھ عجیب لگ رہا ہے۔ " مجھے" کا محل ہے
فائق اعوان — اپریل 30، 2021 7:35 صبح
دوسرے مصرع میں "مجھ کو" بھی کچھ عجیب لگ رہا ہے۔ " مجھے" کا محل ہے
سر میں نے بہت کوشش کی مگر "مجھ کو" مجبوراً لانا پڑا
فائق اعوان — اپریل 30، 2021 7:38 صبح
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر ہی لوں گا عشق مجھ کو اب نہیں ہو گا
فائق اعوان — اپریل 30، 2021 10:25 صبح
یا پھر اس طرح زیادہ اچھا رہے گا
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر ہی لوں گا عشق جاناں اب نہیں ہو گا
امین شارق — اپریل 30، 2021 11:46 صبح
یہ کیسا رہے گا۔
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر ہی لوں گا عشق تم سے اب نہیں ہو گا
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر ہی لوں گا عشق لیکن اب نہیں ہو گا
فائق اعوان — اپریل 30، 2021 3:30 شام
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر ہی لوں گا عشق لیکن اب نہیں ہو
سر آپ نے تو بہت پیارے انداز میں اسے درست کیا، آپ کا بہت بہت شکریہ
فائق اعوان — اپریل 30، 2021 3:44 شام
محمد عبدالراؤوف صاحب نے اس میں مزید خوبصورتی پیدا کی ہے
وہ جذبہ، وہ مروت، وہ لگن، وہ سب نہیں ہو گا
محبت کر بھی لوں تو عشق جاناں اب نہیں ہو گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D8%B7%D9%84%D8%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AF%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1.116051/