محسن اعوان — فروری 18، 2021 4:15 شام
کسی کا دل توڑ کر
کسی کو دل میں بسا لینا
کسی کی آنکھیں نم کرنا
کسی کے آنسو پونچھنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
حالات کے نازک لمحوں میں
کسی کو الوداع کہنا
کسی کے حال پہ ہنسنا
کسی کے حال پہ رونا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
کسی کو دردِ ہجر دینا
کسی کو وصل عطا کرنا
کسی کو پانے کی خواہش میں
کسی کو یوں ہی رد کرنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
ہوں میں بھی نہیں مخلص
مجھ کو بھی علم نہیں فائقؔ
کہ محبت کیسے ہوتی ہے
ہاں! اتنا پتا ہے کہ
محبت ایسے نہیں ہوتی
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 18، 2021 4:58 شام
کسی کا دل توڑ کر
کسی کو دل میں بسا لینا
کسی کی آنکھیں نم کرنا
کسی کے آنسو پونچھنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
حالات کے نازک لمحوں میں
کسی کو الوداع کہنا
کسی کے حال پہ ہنسنا
کسی کے حال پہ رونا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
کسی کو دردِ ہجر دینا
کسی کو وصل عطا کرنا
کسی کو پانے کی خواہش میں
کسی کو یوں ہی رد کرنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
ہوں میں بھی نہیں مخلص
مجھ کو بھی علم نہیں فائقؔ
کہ محبت کیسے ہوتی ہے
ہاں! اتنا پتا ہے کہ
محبت ایسے نہیں ہوتی
بھائی صاحب یہ نثری غزل کوئی نئی صنف ہے؟ ابتک ہم نے غزل، نظم، آزاد نظم اور نثری نظم سنا تھا۔ خود ہم نے ایک صنفِ سخن بعنوان "وزل" تخلیق فرمائی تھی لیکن "نثری غزل" تو کمال شے ہے۔
محسن اعوان — فروری 18، 2021 5:03 شام
بھائی صاحب یہ نثری غزل کوئی نئی صنف ہے؟ ابتک ہم نے غزل، نظم، آزاد نظم اور نثری نظم سنا تھا۔ خود ہم نے ایک صنفِ سخن بعنوان "وزل" تخلیق فرمائی تھی لیکن "نثری غزل" تو کمال شے ہے۔
معذرت سر جی لکھنے میں غلطی ہوئی اصل میں نظم ہی لکھ رہا تھا
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 18، 2021 5:08 شام
معذرت سر جی لکھنے میں غلطی ہوئی اصل میں نظم ہی لکھ رہا تھا
ہماری جانب سے بھی معذرت قبول کیجیے کہ ہم نے آپ کا عنوان دیکھتے ہی نوٹ لکھ مارا۔
اب آئیے آپ کی نثری نظم کی جانب۔ اب تک اس صنف کے قواعد و ضوابط عنقا ہیں یعنی آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی اس نثری نظم کو بعینہٖ "آپ کی نثری شاعری" نامی زمرے میں شریک کرسکتے ہیں۔
محسن اعوان — فروری 18، 2021 5:23 شام
کیجیے کہ ہم نے آپ کا عنوان دیکھتے ہی نوٹ لکھ مارا
سر اس میں کہیں کچھ تبدیلی کی ضرورت تو نہیں، مثلاً محاروں کے استعمال میں کوئی غلطی یا کوئی اور عیب
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 18، 2021 6:07 شام
نثری شاعری کی اصلاح نہیں ہوتی، اس کے حق میں دعا کی جاتی ہے

فاخر — فروری 18، 2021 7:40 شام
میں بھی نئی صنف دیکھ کر چونک گیا کہ "نثری غزل" یہ کون صنف ہے۔ ممکن ھے کہ احباب نے نئی صنف وضع کیا ہو۔

الف عین — فروری 19، 2021 2:48 شام
نثری غزل بھی ممکن تو ہے، بس نثری مصرعوں میں ردیف قافیہ لے آئیں! قافیوں میں بھی بحر کی وجہ سے کوئی تنگی محسوس نہیں ہو گی۔ اعتبار اور بیدار قوافی بھی لائے جا سکتے ہیں جو شاید واقعی اصل غزل میں شاید ہی آ سکیں
محسن اعوان — فروری 22، 2021 6:02 صبح
سب احباب کا بہت شکریہ