اساتذہ سے ایک سوال!!

منذر رضا — نومبر 30، 2018 8:21 صبح
السلام علیکم۔۔۔
الف عین
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
کورس میں میر درد کی غزل پڑھی۔۔۔
اس کی تقطیع فرما دیں تو ممنونِ احسان ہوں گا۔۔۔۔
تہمتِ چند اپنے ذمے دھر چلے
جس لیے آئے تھے سو ہم کر چلے
««ساقیا یاں چل رہا ہے چل چلاؤ»»
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے
یہ فرمائیں باقی ساری غزل مجھے فاعلاتن فاعلاتن فاعلن لگ رہی ہے۔۔۔۔
یہ چل چلاؤ والا مصرعہ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن ہے۔۔۔۔
کیا اس کی اجازت ہے؟؟؟؟
شکریہ
محمد تابش صدیقی — نومبر 30، 2018 8:36 صبح
یہ چل چلاؤ والا مصرعہ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن ہے
فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
آخر میں فاعلن کو فاعلات کرنے کی اجازت ہے
الف عین — نومبر 30، 2018 10:54 صبح
چلاؤ کو فعولن تو نہیں سمجھ رہے تھے؟ محض چلاو تقطیع کرنا فصیح تر ہے
منذر رضا — نومبر 30، 2018 1:15 شام
چلاؤ کو فعولن تو نہیں سمجھ رہے تھے؟ محض چلاو تقطیع کرنا فصیح تر ہے
جی یہی سمجھ رہا تھا۔۔۔۔اور یہی وضاحت مطلوب ہے کہ چلاؤ کی تقطیع کیا ہو گی؟؟؟
یاسر شاہ — نومبر 30، 2018 4:35 شام
جی یہی سمجھ رہا تھا۔۔۔۔اور یہی وضاحت مطلوب ہے کہ چلاؤ کی تقطیع کیا ہو گی؟؟؟

وضاحت تو بھیا کر دی تابش بھائی اور الف عین صاحب نے -
یہی کہ "چل چلاؤ " بروزن "فاعلات " باندھا گیا ہے -
"چل چلاؤ" یوں پڑھا جائے گا==="چل چلاو" (chal chalaav)
الف عین — نومبر 30، 2018 4:39 شام
محض چلاؤ فعول کے وزن پر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.104492/