اساتذہ کی خدمت میں ایک سوال

منذر رضا — نومبر 26، 2018 9:21 صبح
السلام علیکم!
محفل کے قابلِ صد احترام اساتذہ
الف عین صاحب
محمد وارث صاحب
یاسر شاہ صاحب
محمد تابش صدیقی صاحب
آپ سے ایک سوال ہے۔۔۔وہ یہ کہ ہم نے ہمیشہ کورس کی کتابوں میں یہی پڑھا کہ مطلع کسی بھی غزل کے لئے لازم و ملزوم ہے۔۔مگر دبیرالملک نجم الدولہ حضرت میرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی ایسی غزلیات نظر سے گزریں جن میں مطلع نہیں تھا۔۔۔بطورِ مثال:
جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار
صحرا، مگر، بہ تنگیء چشمِ حسود تھا
یا پھر نادرؔ کاکوروی مرحوم کی غزل:
اب نہ حسرت نہ پاس ہے دل میں
کوئی بھی اس مکاں میں نہ رہا
تو کیا بغیر مطلع کے غزل ہو سکتی ہے؟؟
یقیناَ بچگانہ سوال ہے مگر طالبعلم ہوں، نظرِ التفات سے محروم نہ رکھیے۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔
محمد تابش صدیقی — نومبر 26، 2018 9:24 صبح
بغیر مطلع کے غزل ہو سکتی ہے۔
لازم و ملزوم تو نہیں، البتہ احسن ضرور ہے۔
فرقان احمد — نومبر 26، 2018 9:30 صبح
منذر رضا صاحب! عنوان میں ایک چھوٹی سی غلطی باقی رہ گئی ہے۔ آپ کے پاس ابھی تدوین کے اختیارات موجود ہوں گےتو پھر ادارتی کاروائی کر ہی ڈالیے، لگے ہاتھوں ۔۔۔!
منذر رضا — نومبر 26، 2018 9:33 صبح
افسوس ! یہ تدوین نہیں ہو سکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 26، 2018 9:37 صبح
منذر رضا صاحب! عنوان میں ایک چھوٹی سی غلطی باقی رہ گئی ہے۔ آپ کے پاس ابھی تدوین کے اختیارات موجود ہوں گےتو پھر ادارتی کاروائی کر ہی ڈالیے، لگے ہاتھوں ۔۔۔!
تدوین کردی ہے۔
الف عین — نومبر 27، 2018 2:59 صبح
غالب نے بھی ہر مشاعرے میں مع مطلع کے غزلیں سنائی ہیں، موجود دیوان میں مکمل غزلیں نہیں صرف انتخاب ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ چچا نے یہ غزلیں بغیر مطلع کے ہی کہی ہیں، درست نہیں
مظلوم گل — نومبر 27، 2018 3:50 صبح
سابقین اور اولین کو اپنی مہارت میں بہتری کے لئیے استعمال ضرور کرنا چاہیئے لیکن حرف آخر تصور نہیں کرنا چاہیئے۔ تبدیلیاں اور مزید تبدیلیاں زبان کا حسن ھوتا ھے۔ کوئی اصول حرف آخر نہیں ھوتا۔
منذر رضا — نومبر 27، 2018 3:56 صبح
الف عین صاحب۔۔۔۔۔
جی شکریہ۔۔۔۔مگر نتیجہ کیا نکلا؟؟؟
نادر کی غزل سے متعلق کیا فرماتے ہیں آپ؟
شکریہ۔۔۔
الف عین — نومبر 28، 2018 5:24 صبح
نتیجہ یہ نکلا کہ غزل ہو تو سکتی ہے لیکن بحالت مجبوری، یعنی اگر کوشش کے باوجود مطلع نہیں کہا جا سکا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%AF%D9%85%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.104423/