استقامت اور دعا (قطعہ)

محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 14، 2013 6:06 شام
بعد ہر نیکی کے ہو اگلی عبادت کی دعا
ہر گھڑی غفار سے ہو اس سعادت کی دعا
استقامت اور دعا میں اے اسامہ! ہے لزوم
بس ہمیشہ کرتے رہنا استقامت کی دعا
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 14، 2013 6:12 شام
انسلاکیہ۔
نایاب — اپریل 14، 2013 6:19 شام
اللہ تعالی ہم سب کی نیک دعائیں قبول فرمائے آمین
محمد علم اللہ — اپریل 14، 2013 6:21 شام
آمین
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 14، 2013 6:21 شام
اللہ تعالی ہم سب کی نیک دعائیں قبول فرمائے آمین
آمین!
توجہ کا بہت شکریہ جناب!
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 14، 2013 6:22 شام
ثم آمین!
الف عین — اپریل 15، 2013 7:42 صبح
آمین۔ اب اس قطع کا عروضی بنیاد ر جائزہ لیا جائے تو دو ایک اسقام نظر آتے ہیں۔ پہلے دونوں مصرعوں میں ’دت‘ پر ختم ہونے والے قوافی سے لگتا ہے کہ روی یہی ہے، اور قافیہ بھی اسی مناسبت سے ہو گا، لیکن چوتھے مصرع میں ’مت‘ آ جاتا ہے۔ ایطا کا نام دیا جانا بھی مشکل ہے کہ یہ غزل نہیں اور قطع میں پہلے مصرع میں قافیہ بھی ضروری نہیں۔ اس لئے میرے خیال میں پہلے مصرع میں قافیے سے پیچھا چھڑا لیا جائے۔
اگلی نیکی کی دعا کی جائے ہر نیکی کے بعد
اس اصلاح میں دونوں جگہ نیکی لانے سے یہ موضوعاتی سقم بھی دور ہو سکتا ہے کہ ہر نیکی عبادت نہیں ہوتی۔ ہر دعا ہو سکتی ہے۔
دوسرے۔ لفظ غفار کا استعمال۔ یہاں کیا کوئی دوسرا لفظ نہیں آ سکتا۔ اللہ تعالیٰ کی اس صفت کی یہاں ضرورت نہیں۔
ہر گھڑی ہو اپنے رب سے
کیا جا سکتا ہے
’اس سعادت‘ پر بھی غور کریں۔ (ایں سعادت‘ کیا جا سکتا ہے، یعنی ایں سعادت بزورِ بازو نیست‘ کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔)
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 15، 2013 5:28 شام
آمین۔ اب اس قطع کا عروضی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو دو ایک اسقام نظر آتے ہیں۔ پہلے دونوں مصرعوں میں ’دت‘ پر ختم ہونے والے قوافی سے لگتا ہے کہ روی یہی ہے، اور قافیہ بھی اسی مناسبت سے ہو گا، لیکن چوتھے مصرع میں ’مت‘ آ جاتا ہے۔ ایطا کا نام دیا جانا بھی مشکل ہے کہ یہ غزل نہیں اور قطع میں پہلے مصرع میں قافیہ بھی ضروری نہیں۔ اس لئے میرے خیال میں پہلے مصرع میں قافیے سے پیچھا چھڑا لیا جائے۔
اگلی نیکی کی دعا کی جائے ہر نیکی کے بعد
اس اصلاح میں دونوں جگہ نیکی لانے سے یہ موضوعاتی سقم بھی دور ہو سکتا ہے کہ ہر نیکی عبادت نہیں ہوتی۔ ہر دعا ہو سکتی ہے۔
دوسرے۔ لفظ غفار کا استعمال۔ یہاں کیا کوئی دوسرا لفظ نہیں آ سکتا۔ اللہ تعالیٰ کی اس صفت کی یہاں ضرورت نہیں۔
ہر گھڑی ہو اپنے رب سے
کیا جا سکتا ہے
’اس سعادت‘ پر بھی غور کریں۔ (ایں سعادت‘ کیا جا سکتا ہے، یعنی ایں سعادت بزورِ بازو نیست‘ کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔)
جزاکم اللہ خیرا استاد محترم!
بعد از اصلاح:
اگلی نیکی کی دعا کی جائے ہر نیکی کے بعد
ہر گھڑی ہو اپنے رب سے ”ایں سعادت“ کی دعا
استقامت اور دعا میں اے اسامہ! ہے لزوم
بس ہمیشہ کرتے رہنا استقامت کی دعا
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 18، 2013 3:10 صبح
آمین یا رب العالمین۔
ایک بہت ہی خوبصورت پیرائے میں کی گئی خوبصورت دعا۔داد قبول فرمائیے جناب محمد اسامہ سَرسَری بھائی
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 18، 2013 9:21 شام
آمین یا رب العالمین۔
ایک بہت ہی خوبصورت پیرائے میں کی گئی خوبصورت دعا۔داد قبول فرمائیے جناب محمد اسامہ سَرسَری بھائی
بہت شکریہ جناب اتنی تعریف اور حوصلہ افزائی کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔
فارقلیط رحمانی — اپریل 19، 2013 2:32 صبح
آمین بجاہ النبی الکریم
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 20، 2013 7:16 شام
آمین بجاہ النبی الکریم
ثم آمین!
شمولیت کا شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%85%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D8%B9%D8%A7-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.62578/