زنیرہ عقیل — فروری 25، 2020 1:32 شام
اسے چھوڑ نے سے وفا ہار جاتی
مری عمر بھر کی دعا ہار جاتی
اگر رو برو ان سے ملتے تو شاید
جھکی وہ نظر کی حیا ہار جاتی
سنبھلنے کا موقع کبھی بھی نہ ملتا
مرے ٹوٹے دل کی صدا ہار جاتی
وہ عمرِ گزشتہ کا قصہ سناتے
مرے ضبط کی انتہا ہار جاتی
اگر آگ سے میں لپٹتی نہ یوں ہی
جلاتی نہ شعلہ قضا ہار جاتی
وہ بھولے تومیرا تحمل بھی دیکھو
نہ دکھ میں سناتی بقا ہار جاتی
اگر گلؔ کو روندا، فقط اتنا ہوگا
کہ بوئے ثباتی بے جا ہار جاتی
زنیرہ گلؔ
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 25، 2020 1:39 شام
وہ بیتی عمر کی کہانی سناتے
عمر کا تلفظ درست نہیں باندھا آپ نے
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:20 صبح
اسے چھوڑ نے سے وفا ہار جاتی
مری عمر بھر کی دعا ہار جاتی
اُسے چھوڑنے سے وفا ہار جاتی
مری عمر بھر کی دعا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:21 صبح
اگر رو برو ان سے ملتے تو شاید
جھکی وہ نظر کی حیا ہار جاتی
اگر بالمشافہ ملاقات ہوتی
تو بارِ ادب سے حیا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:22 صبح
سنبھلنے کا موقع کبھی بھی نہ ملتا
مرے ٹوٹے دل کی صدا ہار جاتی
سنبھلنے کا موقع بھی شاید نہ ملتا
مرے سازِ دل کی صدا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:23 صبح
وہ بیتی عمر کی کہانی سناتے
مرے صبر کی انتہا ہار جاتی
وہ عمرِ گزشتہ کا قصہ سناتے
مرے ضبط کی انتہا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:24 صبح
اگر آگ سے میں لپٹتی نہ یوں ہی
جلاتی نہ شعلہ قضا ہار جاتی
اگر آگ سے میں لپٹتی نہ یونہی
تو شعلوں کی ضد سے قضا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:30 صبح
وہ بھولے تومیرا تحمل بھی دیکھو
نہ دکھ میں سناتی بقا ہار جاتی
وہ بھولے تحمل مگر میرا دیکھو
یہ وہ غم تھا شاید انا ہار جاتی
شکیل احمد خان23 — فروری 26، 2020 3:42 صبح
اگر گلؔ کو روندا، فقط اتنا ہوگا
کہ بوئے ثباتی بے جا ہار جاتی
اگر دامنِ گل کوئی تار کرتا
تو سوزن یہ سیتے قبا ہار جاتی
زنیرہ عقیل — فروری 26، 2020 6:45 صبح
بہت بہت شکریہ
اللہ جزائے خیر دے آمین
فاخر رضا — فروری 26، 2020 7:06 صبح
عمر کا تلفظ درست نہیں باندھا آپ نے
عمر بندے کا نام بھی ہوسکتا ہے سر
ہمیں کیا پتہ شاعرہ کیا سمجھانا چاہ رہی ہے
زنیرہ عقیل — فروری 26، 2020 7:45 صبح
بہت شکریہ جناب
محترم شکیل احمد خان صاحب نے بہت خوبصورتی سے اصلاح فرمائی ہے
وہ عمرِ گزشتہ کا قصہ سناتے
مرے ضبط کی انتہا ہار جاتی
مشکور ہوں محترم آپ کی اس محبت کے لیے